دیا مرزا کے منگل سوتر نے مرکوز کی توجہ، قیمت جاننے کو بیتاب ہوئے مداح
دیا مرزا (Dia Mirza) کی تصویریں اور ویڈیو سرخیوں میں ہیں۔ لال رنگ کی ساڑی میں دیا مرزا کو دلہن بنے دیکھ کر ہرکوئی ان کا مداح ہوگیا۔ اب ان کی شادی کی تصویروں (Dia Mirza's Mangalsutra) کے بعد ایک اور چیز ہے، جو سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں اور یہ ہے ان کا منگل سوتر۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 21, 2021 12:58 PM IST

دیا مرزا کے منگل سوتر نے مرکوز کی توجہ، قیمت جاننے کو بیتاب ہوئے مداح
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) نے حال ہی میں بزنس مین ویبھو ریکھی (Vaibhav Rekhi) سے شادی کی ہے۔ یہ دیا مرزا اور ویبھو دونوں کی ہی دوسری شادی ہے۔ دیا مرزا نے بے حد کم لوگوں کی موجودگی میں ویبھو ریکھی کے ساتھ (Dia Mirza Viabhav Rekhi Wedding) سات پھیرے لئے۔ اس درمیان ان کی شادی کی تصویریں اور ویڈیو سرخیوں میں ہیں۔ لال رنگ کی ساڑی میں دیا مرزا کو دلہن بنے دیکھ کر ہر کوئی ان کا مداح ہوگیا۔ اب ان کی شادی کی تصویروں کے بعد ایک چیز ہے، جو سرخیوں میں بنی ہوئی ہے اور یہ ہے ان کا منگل سوتر۔
حال ہی میں دیا مرزا کو ان کی شادی کے بعد پہلی بار ایئر پورٹ پر اسپاٹ کیا گیا، جہاں اداکارہ بلو کرتے میں نظر آئیں۔ اس دوران ہر کسی کی نظر ان کے خوبصورت سے منگل سوتر پر جاکر ٹکی۔ ویڈیو میں دیا مرزا، چھوٹا لیکن، بے حد شاندار اور مختلف منگل سوتر پہنے نظر آئیں، جس کی تعریف کرنے سے کوئی خود کو روک نہیں پا رہا تھا۔ وہیں دیا مرزا نے اپنی ایک سیلفی بھی شیئر کی تھی، جس میں ان کا یہ منگل سوتر نظر آرہا تھا۔
View this post on Instagram
دیا مرزا کے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ہر کوئی ان کے منگل سوتر کی تعریف کئے جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کئی لوگوں نے ان سے ان کے منگل سوتر کی قیمت تک پوچھ ڈالی۔ معلوم ہو کہ گزشتہ 15 فروری کو ہی دیا مرزا نے ممبئی بیسڈ بزنس مین ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کی ہے۔ ان کی شادی میں ان کی فیملی اور قریبیوں کے علاوہ کچھ ہی لوگ شامل ہوئے تھے، جن میں بالی ووڈ اداکارہ آدتیہ راو حیدری کا نام بھی شامل تھا۔