اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حاملہ دیا مرزا نے چھت کو بنا لیا جم، یوگا کے ذریعہ رکھ رہی ہیں اپنا پورا دھیان

    حاملہ دیا مرزا نے چھت کو بنا لیا جم، یوگا کے ذریعہ رکھ رہی ہیں اپنا پورا دھیان

    حاملہ دیا مرزا نے چھت کو بنا لیا جم، یوگا کے ذریعہ رکھ رہی ہیں اپنا پورا دھیان

    حاملہ دیا مرزا (Dia Mirza) اپنا پورا خیال رکھ رہی ہیں۔ دیا مرزا کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں دیا مرزا ایکسرسائز کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ ادکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) نے فروری میں ہی ویبھو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی ہے۔ حال ہی میں مداحوں کو اپنے حاملہ ہونے کی خبر دی ہے۔ دیا مرزا نے مارچ میں اپنی پریگننسی کی خبر دی۔ دیا مرزا (Dia Mirza Pregnancy) نے بیبی بمپ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے مداحوں کو اپنی پریگننسی کی خبر دی تھی۔ ایسے میں دیا مرزا اپنا پورا خیال رکھ رہی ہیں۔ دیا مرزا کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں دیا مرزا ایکسرسائز کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Tadka Bollywood (@tadka_bollywood_)






      بلیک اینڈ وہائٹ ویڈیو میں دیا مرزا کو اپنی بلڈنگ کی چھت پر دیکھا جا سکتا ہے، جس میں انہیں ورک آوٹ اور یوگا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دیا مرزا کے ساتھ ایک پروفیشنل انسٹرکچر بھی نظر آرہے ہیں، جو انہیں یوگا اور ورک آوٹ سے متعلق احکامات دے رہے ہیں۔ ویڈیو سے صاف ظاہر ہے کہ دیا مرزا پریگننسی میں اپنا پورا خیال رکھ رہی ہیں اور یوگا کے ذریعہ اپنے ہونے والے بچے کا بھی پورا خیال رکھ رہی ہیں۔ دیا مرزا جلد ہی اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Tadka Bollywood (@tadka_bollywood_)






      دیا مرزا کے ذریعہ اپنے حمل کے اعلان کے بعد قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ دیا مرزا نے حمل کی وجہ سے ہی شادی کی ہے۔ لیکن، اداکارہ نے واضح کیا کہ جب اور ویبھو ریکھی شادی کی پلاننگ کررہے تھے، اسی دوران انہیں اپنی پریگننسی کا پتہ چلا تھا۔ مطلب دیا مرزا نے اپنے حمل کی وجہ سے شادی نہیں کی۔ بلکہ میڈیکل وجوہات سے انہوں نے پہلے اپنی پریگننسی کا انکشاف نہیں کیا تھا۔ دیا مرزا اسی سال فروری میں ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ شادی کے بعد ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو پریگننسی کی اطلاع دی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: