کیا لندن میں پرنس چارلس سے ملی تھیں کنیکا کپور ، جانیں کیا ہے اس اڑتی خبر کا سچ ؟
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 25, 2020 10:05 PM IST

کیا لندن میں پرنس چارلس سے ملی تھیں کنیکا کپور ، جانیں کیا ہے اس اڑتی ہوئی خبر کا سچ
برطانیہ میں ملکہ ایلزابیتھ کے بڑے بیٹے پرنس چارلس کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں ۔ کلیرینس ہاوس کی طرف سے جاری ایک بیان میں پرنس چارلس کے کورونا مثبت ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ کووڈ 19 کی علامات پائی جانے کے بعد چارلس کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا ، جس میں وہ مثبت پائے گئے ۔ لیکن اس درمیان پرنس چارلس کے کورونا مثبت پائے جانے کے تار بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور سے جوڑے جا رہے ہیں ، جو کہ حال ہی میں کورونا مثبت پائی گئی ہیں ۔
دراصل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس میں پرنس چارلس بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔ ایسے میں اب لوگوں کا کہنا ہے کہ ہو نہ ہو پرنس چارلس کے کورونا مثبت پائے جانے کی ذمہ دار کنیکا کپور ہی ہیں ۔ وہیں کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ کنیکا پرنس چارلس سے یہ وبا کو لے کر ہندوستان آئی ہیں ۔ کیونکہ کورونا مثبت پائے جانے سے پہلے کنیکا لندن سے ہی لوٹی تھیں ۔ حالانکہ سوال یہ بھی اٹھ رہے ہی کہ کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی یہ تصویر صحیح بھی ہے یا فرضی ہے ۔
Bichaara Prince charles kabhi king nahi ban paayega, thanks to Kanika#PrinceCharles #KanikaKapoor pic.twitter.com/KXv1lfur5w
— ऋषि™ 🇮🇳 (@rish_I_) March 25, 2020
Maybe Kanika got virus from Prince Charles. https://t.co/qZLGpFKnup
— सेल्फ क्वाॅरंटीन्ड घरकोंबडा चैतन्य कुळकर्णी (@chai2kul) March 25, 2020
بتادیں کہ کنیکا کپور کی پرنس چارلس کے ساتھ کی جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے وہ ابھی کی نہیں بلکہ جولائی 2015 کی ہے ۔ تصویر ڈچیس آف کارنیول کے ذریعہ منعقدہ ایک چیریٹی فنکشن کی ہے ، جس میں شرکت کیلئے کنیکا بھی پہنچی تھیں ۔ اسی دوران ان کی ملاقات پرنس چارلس سے ہوئی تھی ، جس کی تصویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔