ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کی موت کی خبر سنتے ہی یہ تھا اہلیہ سائرہ بانو کا پہلا لفظ... ڈاکٹر نے کیا انکشاف

Saira Banu First Words After His Dilip Kumar Death: سائرہ بانو گزشتہ 56 سالوں سے دلیپ کمار کے ساتھ سایہ کی طرح بنی ہوئی تھیں ، لیکن جیسے ہی ڈاکٹر نے ان کے سامنے دلیپ کمار کے انتقال کی بات کہی تو سائرہ کیلئے جیسے دنیا ہی بدل گئی ۔

  • Share this:
دلیپ کمار کی موت کی خبر سنتے ہی یہ تھا اہلیہ سائرہ بانو کا پہلا لفظ... ڈاکٹر نے کیا انکشاف
دلیپ کمار کی موت کی خبر سنتے ہی یہ تھا اہلیہ سائرہ بانو کا پہلا لفظ... ڈاکٹر نے کیا انکشاف

ممبئی : 98 سال کی عمر میں لیجنڈ اداکار دلیپ کمار بدھ کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ ان کی رخصتی اداکاری کے دنیا کی ایسی کمی ہے ، جس کو پر کرنے کیلئے نہیں بلکہ اس باب سے صرف سیکھنے کے بارے میں سوچا جائے گا ، لیکن اس پورے وقت سایہ کی طرح دلیپ صاحب کے چلتی رہیں ان کی اہلیہ سائرہ بانو کو اس واقعہ نے پوری طرح سے تنہا کردیا ہے ۔ سائرہ بانو گزشتہ 56 سالوں س دلیپ کمار کے سامنے ان کی ڈھال بن کر کھڑی تھیں ، لیکن جیسے ہی ڈاکٹر نے ان کے سامنے دلیپ کمار کے انتقال کی بات کہی تو سائرہ کیلئے جیسے دنیا ہی بدل گئی ۔


بدھ کی صبح ساڑھے سات بجے دلیپ کمار نے ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں آخری سانس لی ۔ دلیپ کمار طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے اور انہیں سانس لینے میں پریشانی ہونے کے سبب 29 جون کو ایک مرتبہ پھر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ دلیپ کمار کا علاج ڈاکٹر جلیل پارکر کررہے تھے ۔ ویب پورٹل پیپنگ مون نے ڈاکٹر جلیل پارکر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جب پہلی مرتبہ سائرہ بانو کو دلیپ کمار کے انتقال کی خبر پتہ چلی تو ان کے منہ سے نکلا : اللہ نے میرے جینا کا سہارا چھین لیا ، صاحب کے بغیر میں کسی چیز کے بارے میں سوچ نہیں پارہی ہوں ، سب ان کیلئے دعا کرو ۔




لیجنڈ اداکار دھرمیندر بھی سائرہ بانو کی جذباتی حالت کو ٹویٹ کرکے بیان کرچکے ہیں ۔ دھرمیندر نے بدھ دیر رات ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ، جس میں وہ دلیپ کمار کے جسد خاکی کو اپنے ہاتھوں میں لے کر انتہائی جذباتی نظر آرہے ہیں ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا : سائرہ نے جب کہا : دھرمیندر ، دیکھو صاحب نے پلک جھپکائی ہے ۔ دوستو ، جان نکل گئی میری ۔ مالک میرے پیارے بھائی کو جنت نصیب کرے ۔

تصویر کریڈٹ : Viral Bhayani
تصویر کریڈٹ : Viral Bhayani


بتادیں کہ بدھ شام ساڑھے چار بجے جوہو کے قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی ۔ انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ الوداع کہا گیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 08, 2021 05:14 PM IST