ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار مانتے تھے شاہ رخ خان کو اپنا بیٹا، سائرہ بانو نے کہا تھا، ’ہمارا بیٹا ہوتا تو...’

دلیپ کمار (Dilip Kumar) اور سائرہ بانو (Saira Banu) کے ساتھ شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کا رشتہ بہت ہی گہرا اور الگ رشتہ رہا۔ آج ان کے انتقال کے بعد بھی غمگین شاہ رخ خان ان کے گھر پہنچے۔ دراصل شاہ رخ خان کو دلیپ کمار کے گھر میں بیٹے کا درجہ ملا ہوا تھا۔ وہ کنگ خان کو اپنا منہ بولا بیٹا مانتے تھے۔

  • Share this:
دلیپ کمار مانتے تھے شاہ رخ خان کو اپنا بیٹا، سائرہ بانو نے کہا تھا، ’ہمارا بیٹا ہوتا تو...’
دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہے۔ تصویر کریڈٹ: ٹوئٹر

ممبئی: سنیما دنیا کے پہلے خان اور جذبات شہنشاہ کے جیسے ناموں سے پکارے جانے والے عظیم اداکار دلیپ کمار کا انتقال (Dilip Kumar Death) ہوگیا۔ انہوں نے آج صبح 7 بجکر 30 منٹ پر آخری سانس لی۔ یہ حیران کن اطلاع ان کے اہل خانہ کے اراکین اور علاج کر رہے ڈاکٹروں نے دی۔ ’جواربھاٹا‘ فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے دلیپ کمار نے اپنی پانچ دہائی والے طویل کیریئر میں دلیپ کمار نے ایک سے بڑھ کر ایک فلموں میں رول ادا کیا۔ دلیپ کمار اور سائرہ بانو (Saira Banu) کی کوئی اپنی اولاد نہیں ہے، لیکن بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کو وہ اپنے بیٹے کی طرح مانتے تھے۔ دونوں کے رشتہ کا تعلق پشاور سے مانا جاتا تھا۔


دلیپ کمار (Dilip Kumar) اور سائرہ بانو (Saira Banu) کے ساتھ شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کا رشتہ بہت ہی گہرا اور الگ رشتہ رہا۔ کئی بار ایسی تصویریں سامنے آئیں، جس میں شاہ رخ خان، دلیپ صاحب اور سائرہ بانو کے ساتھ دکھائی دیئے۔ آج ان کے انتقال کے بعد بھی غمگین شاہ رخ خان ان کے گھر پہنچے۔ دراصل شاہ رخ خان کو دلیپ کمار کے گھر میں بیٹے کا درجہ ملا ہوا تھا۔ وہ کنگ خان کو اپنا منہ بولا بیٹا مانتے تھے۔


دراصل، شاہ رخ خان کے والد تاج محمد خان کی پیدائش اور پرورش پشاور کی اسی گلی میں ہوئی تھی، جہاں دلیپ کمار کا آبائی گھر ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو شاہ رخ خان نے خود کئی دن اور رات اس گلی میں گزارے۔ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہے۔ تقریباً 4 سال پہلے دیئے ایک انٹرویو میں سائرہ بانو نے کہا تھا کہ اگر ان کا کوئی بیٹا ہوتا تو وہ شاہ رخ خان کی طرح ہوتا۔ انہوں نے کہا تھا کہ شاہ رخ خان اور دلیپ صاحب کے بال ایک جیسے ہی ہیں۔ یہ ایک بڑی وجہ تھی کہ جب بھی شاہ رخ خان سے ملتی تھی تو ان کے بالوں میں انگلی پھیرتی تھی۔


سال 2017 میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ جب وہ شاہ رخ خان ملنے آئے تھے تو کنگ خان نے خود کہا تھا، آج آپ میرے بالوں میں ہاتھ نہیں لگا رہی ہیں۔ ان کی یہ بات سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی تھی۔ شاہ رخ خان نے سال 2013 میں کہا تھا کہ دلیپ صاحب اور سائرہ جی نے ہمیشہ مجھے اپنے بیٹے جیسا پیار دیا۔ میرا ان کے ساتھ رشتہ کافی اچھا ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 07, 2021 10:40 PM IST