اداکارہ ریپیکا پدوکون نے رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بتا دیں کہ رنویر سنگھ اس وقت کپِل دیو کی بایوپک 83میں کام کررہے ہیں۔ کبیرخان کی ہدایت میں ننے والی اس فلم کے بارے میں ایسی خبریں تھیں کہ اس میں دیپیکا پدوکون کو رنویر کے ساتھ لیا جاسکتا ہے لیکن اب ایسی خبریں ہیں کہ دیپیکا نے اس فلم کی پیش کش کو ٹھکرا دیا ہے۔ یہ فلم 1983میں انڈین کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں ملی جیت پر مبنی ہے۔اس میں کپِل دیو کی بایوپک ہے۔کہا جارہا تھا کہ اس میں دیپیکا کو کپِل دیو کی بیوی کا رول پیش کیاگیا تھا۔حالانکہ فلم میں یہ کردار رنویر سنگھ کے رول مقابلے کافی چھوٹا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم میں دیپیکا کے رول کے لئے کچھ خاص نہیں تھا اس لئے انہوں نے اس فلم کو ٹھکرادیا۔اس کےلئے کپِل دیو ،رنویر سنگھ کو کرکٹ کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔ابھی دیپیکا کو میگھنا گلزار کی اگلی فلم ’چھپاک‘میں کاسٹ کیاگیا ہے۔وہ پچھلی بار رنویر سنگھ کے ساتھ’پدماوت‘میں نظرآئیں تھیں اور پچھلے سال نومبر میں اس جوڑی نے شادی کرلی ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔