بالی ووڈ کو ایک اور بڑا جھٹکا، اب اس مشہور ڈائریکٹر کی موت سے غم میں ڈوبی فلم انڈسٹری
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو ایک مرتبہ پھر سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مشہور فلم ڈائریکٹر رجت مکھرجی (Rajat Mukherjee) کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی وفات گزشتہ رات جے پور میں ہوئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 19, 2020 11:53 AM IST

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو ایک مرتبہ پھر سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مشہور فلم ڈائریکٹر رجت مکھرجی (Rajat Mukherjee) کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی وفات گزشتہ رات جے پور میں ہوئی ہے۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو ایک مرتبہ پھر سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مشہور فلم ڈائریکٹر رجت مکھرجی (Rajat Mukherjee) کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی وفات گزشتہ رات جے پور میں ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ انہیں اپریل کے ماہ سے ہی کڈںی میں کچھ پریشانی تھی جس کے چلتے قہ اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ وہیں رجت مکھرجی (Rajat Mukherjee) کے انتقال کی خبر نے انڈسٹری کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ یہ خبر سن کر اداکار منوج باجپئی بھی صدمے میں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے رجت مکھرجی کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی۔
رجت مکھرجی ممبئی میں رہتے تھے لیکن لاک ڈاؤن ہونے کے بعد سے وہ اپنے شہر جے پور چلے گئے تھے۔ وہیں کل رات انہوں نے آخری سانس لی ہے۔ وہ کڈنی سے جڑی بیماری سے جوجھ رہے تھے لیکن اس کے ساتھ ہی انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن ہونے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ ڈاریکٹر رجت مکھرجی اپنی فلم پیار تونے کیا،کیا، روڈ، لو ان نیپال اور امید جیسی کئی فلموں کیلئے جانے جاتے تھے۔
My friend and director of Road ,Rajat Mukherjee passed away in the early hours today in Jaipur after a long battle with illness!!! Rest in peace Rajat !!Still can’t believe that we will never meet or discuss our work ever again.khush reh jaha bhi reh.🙏🙏🙏
— manoj bajpayee (@BajpayeeManoj) July 19, 2020
اداکار منوج باجپئی نے رجت مکھرجی کی موت پر ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ، 'میرے دوست اور روڈ کے ڈائریکٹر ، رجت مکھرجی بیماری سے طویل جنگ کے بعد آج صبح سویرے جے پور میں انتقال کر گئے۔ رجت کی روح کو سکون ملے !!! پھر بھی ہم یقین نہیں کر سکتے کہ ہم کبھی بھی نہیں ملیں گےیا اپنے کام پر کبھی بھی چرچا نہیں کریں گے۔ خوش رہے جہاں بھی رہے '۔
Just got news about the passing away of a dear friend. Rajat Mukherjee director of Pyaar Tune Kya Kiya and Road was a friend from our early, early struggles in Bombay. Many meals, many bottles of Old Monk consumed. Many more to consume in another world. Will miss you dear friend.
— Hansal Mehta (@mehtahansal) July 19, 2020
رجت مکھرجی کی موت پر ، حسن مہتا نے ٹویٹ کیا ، 'ابھی ایک عزیز دوست کی موت کی خبر ملی۔ فلم پیار تونے کیا،کیا، روڈ کے رجت مکھرجی ، ممبئی میں ہماری ابتدائی ، ابتدائی جدوجہد کے دوست تھے۔ کئی بھوجن، اولڈ مانک کی کئی بوتلیں ختم ہوئیی اور کئی اگلی دنیا میں ہونی ہیں۔ پیارے دوست تم یاد رہوگے '۔