اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Disha Patani بنیں جلپری، گہرے سمندر میں مچھلیوں کے ساتھ تیرتی ہوئی نظر آئیں، شیئر کیا ویڈیو

    Disha Patani بنیں جلپری، گہرے سمندر میں مچھلیوں کے ساتھ تیرتی ہوئی نظر آئیں، شیئر کیا ویڈیو

    Disha Patani بنیں جلپری، گہرے سمندر میں مچھلیوں کے ساتھ تیرتی ہوئی نظر آئیں، شیئر کیا ویڈیو

    اس درمیان دشا پٹانی (Disha Patani)نے انسٹا گرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں دشا پٹانی کی ایک نئی اسکل نظر آرہی ہے۔ دشا پٹانی نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے، اس میں وہ گہرے سمندر میں تیرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان کے آس پاس ہر طرف مچھلیاں نظر آرہی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دشا پٹانی (Disha Patani) حال ہی میں مالدیپ ٹرپ (Maldives Trip) پر گئی تھیں، جہاں سے انہوں نے اپنی شاندار تصویریں شیئر کی تھیں۔ ان کی تصویروں نے سوشل میڈیا پر خوب دھمال مچایا تھا۔ اداکارہ نے مالدیپ (Maldives) سے اپنی ایک سے بڑھ کر ایک تصویر شیئر کی تھی۔ وہ اپنی تصویروں اور ویڈیوز کے سبب کے مداحوں کے درمیان موضوع بحث بن رہی تھیں۔ اب اداکارہ اپنے مالدیپ چھٹیوں سے لوٹ چکی ہیں، لیکن ان کی تصویروں اور ویڈیوز کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

      اس درمیان دشا پٹانی نے انسٹا گرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں دشا پٹانی کی ایک نئی اسکل نظر آرہی ہے۔ دشا پٹانی نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے، اس میں وہ گہرے سمندر میں تیرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان کے آس پاس ہر طرف مچھلیاں نظر آرہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن مین لکھا ہے- ’کچھ دوست بن رہی ہوں’۔ دشا پٹانی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔ اداکارہ کے مداح ان کے اس ویڈیو پر خواب ردعمل بھی دے رہے ہیں اور جم کر کمنٹ کر رہے ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by disha patani (paatni) (@dishapatani)






      دشا پٹانی کے اس ویڈیو کو انسٹا گرام پر ابھی تک 9 لاکھ 94 ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ دشا پٹانی کے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کوئی انہیں جلپری بتا رہا ہے تو کوئی ان کی بولڈنیس پر مر مٹنے کی بات کر رہا ہے۔ ویڈیو میں دشا پٹانی کو مچھلیوں کے ساتھ تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو دشا پٹانی آخری بار ’ملنگ‘ میں نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ سلمان خان کے ساتھ ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی’ میں دکھائی دیں گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: