ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ منشیات کیس : ٹی وی اداکار اور غیرملکی خاتون کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری

این سی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے بتایا کہ ہماری ٹیم مسلسل دونوں کی تلاش میں مصروف ہے اور اب ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

  • Share this:
بالی ووڈ منشیات کیس : ٹی وی اداکار اور غیرملکی خاتون کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری
بالی ووڈ منشیات کیس : ٹی وی اداکار اور غیرملکی خاتون کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری

ممبئی : بالی ووڈ منشیات کے معاملہ میں مفرور ٹی وی اداکار اور غیر ملکی خاتون دوست کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں این سی بی پچھلے کچھ دنوں سے ان دونوں کی تلاش کر رہی ہے ، لیکن ابھی تک ان دونوں کے بارے میں کوئی سراغ ہا تھ نہیں لگ سکا ہے ۔ این سی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے بتایا کہ ہماری ٹیم مسلسل دونوں کی تلاش میں مصروف ہے اور اب ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔


سمیر وانکھیڈے کے مطابق دونوں کے پاسپورٹ این سی بی نے چھاپہ ماری کارروائی کے دوران ضبط کر لئے تھے ، جس کی وجہ سے وہ بیرونی ملک فرار نہیں ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ دراصل بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری میں منشیات سپلائی کر نے کے معاملہ میں گرفتار  اداکار اعجاز خان سے پوچھ تاچھ کے دوران ٹی وی اداکار کا نام سامنے آیا تھا ۔


تفتیش میں ہاتھ آئے سراغوں کی بنیاد پر این سی بی کی ٹیم نے ٹی وی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ۔ اس کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں منشیات بر آمد کئے گئے تھے ، لیکن اداکار اور اس کی غیر ملکی خاتون دوست فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ این سی بی کی  جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ٹی وی اداکار ،  اعجاز خان کے ساتھ مل کر بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری سے منسلک تمام لوگوں کو منشیات سپلائی کرتے تھے ۔ یہی نہیں ٹی وی اداکار تو اپنے ہی گھر میں ڈرگس کی فیکٹری چلاتا تھا ۔


این سی بی کے اعلی افسران پر یقین کیا جائے تو آنے والے دنوں میں ٹی وی اداکار کے ساتھ  ساتھ اس ریکٹ سے وابستہ دیگر ٹی وی اداکاروں کے نام سامنے آسکتے ہیں ۔ اس معاملے میں این سی بی نے ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ کئی بڑے ناموں کی ایک لسٹ تیار کی ہے ، جن سے جلد ہی پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے ۔ فی الحال این سی بی مفرور دونوں ملزمین کی تلاش میں لگی ہوئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 13, 2021 06:18 PM IST