Drugs Case : مشہور فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والا کی اہلیہ کو این سی بی نے کیا گرفتار
فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والا کی اہلیہ کو آج نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے ساتھ گرفتار کرنے اور اس کے قبضے سے منشیات کا ذخیرہ بر آمد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 08, 2020 08:45 PM IST

فیروز ناڈیاڈ والا ۔ (Photo: ANI)
فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والا کی اہلیہ کو آج نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے ساتھ گرفتار کرنے اور اس کے قبضے سے منشیات کا ذخیرہ بر آمد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ اداکار سشانت سنگھ راجپوت موت کیس میں بالی ووڈ میں منشیات کے اینگل کے بعد این سی بی کی جانب سے جاری کارروائی کے دوران ایجنسی نے ممبئی اور اطراف کے پانچ مقامات پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران بالی ووڈ پروڈیوسر فیروز نادیاڈ والا کے گھر سے منشیات ضبط کی گئیں ، جس کے بعد ان کی اہلیہ شبنم سیعد کو گرفتار کیا گیا ۔
این سی بی نے شبنم کے قبضے سے تین لاکھ سے زائد کی مالیت کی منشیات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے ، جس میں 717 گرام گانجہ ، 74 گرام چرس اور 95 گرام ایم ڈی شامل ہے ۔ این سی بی نے بالی ووڈ میں منشیات کے معاملات کے سلسلے میں اب تک متعدد مشہور اداکاراوں سے پوچھ گچھ کی ہے ۔ ان میں شردھا کپور ، دیپیکا پڈوکون ، رکول پریت سنگھ اور سارہ علی خان شامل ہیں ۔
Film producer Firoz Nadiadwala's wife has been arrested today: Sameer Wankhede, Zonal Director of the Narcotics Control Bureau, Mumbai, on a drug-related case pic.twitter.com/jOhYmONtHF
— ANI (@ANI) November 8, 2020
ان ڈرگس پیڈلر کے بیان کی بنیاد پر ہی این سی بی کی کارروائی جاری ہے ۔ این سی بی کی ٹیم نے اسماعیل شیخ نام کے ڈرگس پیڈلر کے ساتھ چار دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ این سی بی کو اس کے پاس سے بڑی مقدار میں ڈرگس برآمد ہوئی ہے۔
یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔