ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بریکنگ نیوز: ڈرگس ریکٹ کے ماسٹر مائنڈ ہیں بالی ووڈ کے مشہور اداکار، 3 بڑے ناموں کو سمن بھیجے گی این سی بی

سشانت سنگھ راجپوت کے کیس میں ڈرگس (Drugs) کے اینگل سے جانچ کر رہی این سی بی (NCB) بالی ووڈ (Bollywood) انڈسٹری کے کئی لوگوں پر شکنجہ کستی دکھائی دے رہی ہے۔

  • Share this:
بریکنگ نیوز: ڈرگس ریکٹ کے ماسٹر مائنڈ ہیں بالی ووڈ کے مشہور اداکار، 3 بڑے ناموں کو سمن بھیجے گی این سی بی
ڈرگس ریکٹ کے ماسٹر مائنڈ ہیں بالی ووڈ کے مشہور اداکار، 3 بڑے ناموں کو سمن بھیجے گی این سی بی

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت کے کیس میں ڈرگس (Drugs) کے اینگل سے جانچ کر رہی این سی بی (NCB) بالی ووڈ (Bollywood) انڈسٹری کے کئی لوگوں پر شکنجہ کستی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کی گرفتاری، اس کے گزشتہ دنوں تین بڑی اداکارہ کو سمن کرنے کے بعد اب اس معاملے میں ایک اور بڑا نام سامنے آرہا ہے۔ بالی ووڈ سے جڑے اس بڑے نام کی اطلاع این سی بی سے جڑے ذرائع نے دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس پورے ڈرگس ریکٹ کے پیچھے بالی ووڈ کے ایک مشہور اداکار ہیں، جو اس کے ماسٹر مائنڈ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ اس اداکار کے بارے میں کچھ اور جانکاری بھی سامنے آئی ہے۔


اس معاملے میں این سی بی ذرائع کے حوالے سے یہ سامنے آیا ہے کہ این سی بی کے ہاتھ ایک بڑی اطلاع لگی ہے، جس کے مطابق ڈرگس ریکٹ کے پیچھے ایک مشہور بالی ووڈ اداکار کا مائنڈ ہے۔ یہ اداکار پہلے سپر ماڈل بھی رہ چکا ہے۔ بتایا جارہا ہے گرفتار کئےگئے کئی پیلڈرس نے این سی بی کے سامنے اس اداکار کا نام لیا ہے۔ اس معاملے میں جانچ کر رہی این سی بی کو پتہ چلا ہے کہ ڈرگس ریکٹ کا یہ ماسٹر مائنڈ اداکار کئی ڈرگس سپلائی کرنے والے لوگوں سے کنکشن رکھتا ہے اور انڈسٹری کے کئی لوگوں کو یہ ڈرگس مہیا بھی کراتا ہے۔




بتایا جارہا ہے کہ اس معاملے میں ابھی این سی بی مزید اطلاعات جمع کر رہی ہے۔ اس معاملے میں ابھی کسی کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ وہیں این سی بی کو دیپیکا پادوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور سے پوچھ گچھ میں کئی اہم نئی اطلاعات ملی تھیں۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں ایک اور بڑی اطلاع سامنے آئی ہے۔ وہ یہ ہے کہ این سی بی جلد ہی بالی ووڈ انڈسٹری کے 3 بڑے ناموں کو سمن بھیجے گی۔ بالی ووڈ میں ڈرگس کے معاملے میں ان تینوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ مانا جارہا ہے کہ ان تینوں کا بھی چھان بین کے دوران نام سامنے آیا ہے اور ان پر بھی سنگین الزام لگ سکتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 30, 2020 06:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading