ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ ڈرگس کیس میں اداکار ارجن رامپال کے گھر پر این سی بی ٹیم کا چھاپہ

سشانت سنگھ راجپوت کے کیس میں ڈرگس اینگل کی جانچ کررہے نارکوٹکس کنٹرول بیرور نے پیر کو اداکار ارجن رامپال کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔

  • Share this:
بالی ووڈ ڈرگس کیس میں اداکار ارجن رامپال کے گھر پر این سی بی ٹیم کا چھاپہ
بالی ووڈ ڈرگس کیس میں اداکار ارجن رامپال کے گھر پر این سی بی ٹیم کا چھاپہ (PTI)

سشانت سنگھ راجپوت کے کیس میں ڈرگس اینگل کی جانچ کررہے نارکوٹکس کنٹرول بیرور نے پیر کو اداکار ارجن رامپال کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔ این سی بی کی ایک ٹیم ارجن رامپال کے گھر اور دفتر میں سرچ آپریشن کررہی ہے ۔ این سی بی ذرائع کے مطابق ارجن رامپال کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔


اس سے پہلے این سی بی نے ڈرگس رکھنے اور خرید و فروخت کرنے کے جرم میں ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبرئیل کے بھائی اگیسیالوس کو ایک مرتبہ پھر حراست میں لے لیا ۔ خبر ہے کہ اگیسیالوس کو کیس میں ضمانت مل گئی تھی ، جس کے فورا بعد این سی بی نے انہیں پھر سے حراست میں لے لیا ۔



علاوہ ازیں این سی بی نے دھرما پروڈکشن کے سابق ایگزیکٹیو پروڈیوسر دیکشت پرساد کو ایک دیگر معاملہ میں بھی گرفتار کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 09, 2020 12:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading