ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Drugs Case : دیکھیں کرن جوہر کی پارٹی کا وہ ویڈیو ، جس پر ہے این سی بی کی نظر

Bollywood Drugs Case: ڈرگس کیس میں ہفتہ کو جس طرح سے دیپیکا پڈوکون (Deepika Padukone) ، سارا علی خان (Sara Ali Khan) اور شردھا کپور (Shraddha Kapoor) سے پوچھ گچھ ہوئی ، اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بالی ووڈ کے کئی اور ستارے بھی این سی بی کی رڈار پر آسکتے ہیں ۔

  • Share this:
Drugs Case : دیکھیں کرن جوہر کی پارٹی کا وہ ویڈیو ، جس پر ہے این سی بی کی نظر
Drugs Case : دیکھیں کرن جوہر کی پارٹی کا وہ ویڈیو ، جس پر ہے این سی بی کی نظر

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے دوران ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس معاملہ میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ڈرگس کیس میں گزشتہ روز جس طرح سے دیپیکا پڈوکون ، سارا علی خان اور شردھا کپور سے پوچھ گچھ ہوئی ، اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بالی ووڈ کے کئی اور ستارے بھی این سی بی کی رڈار پر آسکتے ہیں ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ سال 2019 میں کرن جوہر کے گھر پر ہوئی ایک پارٹی کا ویڈیو ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ مچ گیا تھا اور کہا جارہا تھا کہ پارٹی میں کئی ستاروں نے ڈرگس کا استعمال کیا تھا ۔


بتادیں کہ کچھ دن پہلے شیرومنی اکالی دل کے سابق ممبر اسمبلی مجندر سنگھ سرسا نے کرن جوہر کے گھر پر ہوئی پارٹی کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے پاس ایک شکایت درج کرائی تھی ۔ اس شکایت میں انہوں نے اس پورے معاملہ کی جانچ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرن جوہر کے گھر پر گزشتہ سال ڈرگس پارٹی ہوئی تھی ۔



سشانت سنگھ کیس میں ڈرگس اینگل کی جانچ کررہی این سی بی کی ٹیم کو اس ویڈیو کی فارینسک رپورٹ مل گئی ہے ۔ این سی بی کے ذرائع کے مطابق فارینسک رپورٹ میں ویڈیو صحیح پایا گیا ہے ۔ ویڈیو میں 10 سے 12 بالی ووڈ کے بڑے ستارے نظر آرہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ فارینسک رپورٹ آنے کے بعد این سی بی کے بڑے افسران نے اس سلسلہ میں میٹنگ کی ہے ۔ این سی بی کے گزشتہ ایکشن کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں اس معاملہ میں کئی فلمی ستاروں سے پوچھ گچھ ہوسکتی ہے ۔

بتادیں کہ این سی بی نے دھرما پروڈکشن سے وابستہ شیتج روی پرساد سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ خبر ہے کہ این سی بی کی ریڈ کے دوران ان کے گھر سے جانچ ٹیم کو تھوڑی مقدار میں گانجہ ملا تھا ۔

بتایا جارہا ہے کہ این سی بی کی ٹیم نے جمعہ کو اداکارہ رکول پریت سنگھ سے پوچھ گچھ کی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شیتج مسلسل ڈرگس خریدتا تھا اور کئی سلیبریٹیز کو سپلائی کرتا تھا ۔ رکول نے بتایا تھاکہ شیتج نے ڈرگس کیلئے اس سے بھی رابطہ کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 27, 2020 01:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading