உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ارمان کوہلی کے موبائل سے ڈرگس سے وابستہ چیٹ برآمد ، کولمبیا اور پیرو سے ڈرگ منگواتا تھا سپلائر

     این سی بی کو ارمان کوہلی کے موبائل فون سے ڈرگس سے وابستہ چیٹ برآمد ہوئی ہے ۔ یہ این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت ٹھوس ثبوت ہوسکتا ہے ۔ اس کے بعد این سی بی کوہلی کے ڈرگس خریدنے کو لے کر کی گئی مالی لین دین کی جانچ کررہی ہے ۔ اگر مالی لین دین کا ثبوت مل جاتا ہے تو کوہلی کے خلاف کیس کافی مضبوط ہوجائے گا ۔

    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ اداکار ارمان کوہلی ڈرگس کیس میں بری طرح سے پھنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کوہلی پر رفتہ رفتہ اپنا شکنجہ کستی جارہی ہے ۔ مرکزی جانچ ایجنسی ڈرگس کے ممبئی اور بالی ووڈ میں پھیلے ہوئے چین کی ہر کڑی تک اپنی پہنچ بنانا چاہتی ہے ۔ گہرائی سے ثبوتوں کی تلاش کررہی این سی بی کو پیر کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ۔ این سی بی کو ارمان کوہلی کے موبائل فون سے ڈرگس سے وابستہ چیٹ برآمد ہوئی ہے ۔ یہ این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت ٹھوس ثبوت ہوسکتا ہے ۔

      اس کے بعد این سی بی کوہلی کے ڈرگس خریدنے کو لے کر کی گئی مالی لین دین کی جانچ کررہی ہے ۔ اگر مالی لین دین کا ثبوت مل جاتا ہے تو کوہلی کے خلاف کیس کافی مضبوط ہوجائے گا ۔ اس کے علاوہ اجے راجو سنگھ ، ارمان کوہلی کے ڈرگ نیکسس میں روسی اور نائیجیریائی لوگوں کے لنک ملے ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ سپلائر اجے راجو سنگھ کولمبیا اور پیرو سے ڈرگس منگوا رہا تھا ۔

      اجے راجو سنگھ مبینہ طور پر جسم فروشی اور ڈرگس کا ریکیٹ چلاتا ہے ۔ اجے ہی ارمان کو ڈرگس سپلائی کرتا تھا ۔ ارمان کوہلی کے موبائل فون سے ڈرگس کو لے کر کی گئی چیٹ برآمد ہوئی ہے ۔ کوہلی کے فون سے جو چیٹ ملی ہے ، اس کی بنیاد پر این سی بی اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ کیا وہ ڈرگس کی سپلائی چین میں شامل ہے ۔

      ارمان کوہلی کے پاس سے 1.2 گرام کوکین ملی ہے ، جو کھپت کی مقدار ہے ۔ جوہو علاقہ سے پیر کو دو ڈرگس سپلائر کو این سی بی نے ایم ڈی کی کچھ مقدار کے ساتھ پکڑا ہے ۔ یہ کارروائی ارمان کوہلی کی گرفتاری کے بعد کی گئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: