ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان - کرن راو کے طلاق کے بعد بھانجے عمران خان کی اہلیہ نے لکھی یہ پوسٹ

اونتیکا ملک (Avantika Malik) نے کافی وقت پہلے اپنے شوہر عمران خان (Imran Khan) کا گھر چھوڑ دیا تھا اور اب وہ اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہیں۔ اونتیکا ملک سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

  • Share this:
عامر خان - کرن راو کے طلاق کے بعد بھانجے عمران خان کی اہلیہ نے لکھی یہ پوسٹ
عامر خان - کرن راو کے طلاق کے بعد بھانجے عمران خان کی اہلیہ نے لکھی یہ پوسٹ

ممبئی: بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے عامر خان (Aamir Khan) کے چاہنے والوں کی تعداد بے شمار ہے۔ وہ کچھ بھی کرتے ہیں تو وہ سرخیوں میں آجاتے ہیں۔ ان دنوں وہ اپنی دوسری اہلیہ کرن راو سے ہوئے طلاق کو لے کر سرخیوں میں ہیں تو ان کا بھانجہ عمران خان (Imran Khan) بھی سرخیوں میں آگیا ہے۔ ماما اور بھانجے دونوں ایک ہی وقت میں سرخیوں میں ہیں، اس سے بڑی بات یہ ہے کہ دونوں ہی اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔


عامر خان اور کرن راو نے مشترکہ طور پر میڈیا کو بیان جاری کرکے یہ بتایا تھا کہ دونوں نے آپسی رضا مندی سے طلاق لیا ہے۔ دونوں نے یہ بتایا کہ اب وہ میاں بیوی کی طرح نہیں بلکہ ایک فیملی کی طرح رہیں گے۔ یہ پہلا نہیں بلکہ دوسرا موقع ہے جب مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی بیوی کو طلاق دیا ہے۔


کرن راو ان کی دوسری اہلیہ ہیں۔ ان کی دوسری شادی تقریباً 15 سال چلی اور 16 ویں سال میں ٹوٹ گئی۔ عامر خان نے اس سے پہلے رینا دتہ سے شادی کی تھی، لیکن اس شادی میں بھی وہ 16 سال بعد اہلیہ سے الگ ہوگئے تھے۔ عامر خان کے بھانجے عمران خان بھی اپنی شادی کو لے کر گزشتہ کچھ وقت سے سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ حالانکہ وہ فلموں سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ دراصل عمران خان کی اپنی اہلیہ اونتکا ملک سے رشتہ کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ طویل وقت سے ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد انہوں نے اپنی گرل فرینڈ اونتکا سے 2011 میں شادی کرلی تھی۔


دونوں کے تعلقات میں کشیدگی کب سے چل رہی تھی، اس بارے میں عوامی طور پر کوئی واضح اطلاع نہیں ہے، لیکن سال 2018 سے لے کر 2019 تک دونوں کے تعلقات میں کشیدگی کی خبریں میڈیا میں آنے لگی تھیں۔ میڈیا میں اس بات کی بھی خبر آئی تھی کہ اونتیکا ملک نے شوہر عمران خان کا گھر چھوڑ دیا تھا اور اب وہ اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہیں۔ اونتیکا ملک سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

عامر خان اور کرن راو کے طلاق کے دوران بھی انہوں نے ایک پوسٹ لکھی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے ’اتنے سالوں نے مجھے یہ سکھایا ہے، وہ یہ کہ آپ بھاگ نہیں سکتے، کبھی نہیں‘۔ اس پوسٹ سے یہ قیاس آرائی کی گئی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی طرف اشارے کر رہی تھی اور بالواسطہ طور پر ان پر تنقید کر رہی تھیں‘۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 07, 2021 08:57 PM IST