ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس شخص کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملے پرینکا اور نک جونس ، جانیں کب اور کیسے شروع ہوئی لو اسٹوری

سنگر نک جونس اور بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا آج گلیمرس انڈسٹری کی مشہور جوڑی ہے ۔ شروعات سے سرخیوں میں رہی اس جوڑی کی لو اسٹوری بھی ہمیشہ سرخیوں میں رہی ۔ کیونکہ معاملہ باہر کا تھا تو کسی کے پاس زیادہ جانکاری نہیں تھی ۔

  • Share this:
اس شخص کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملے پرینکا اور نک جونس ، جانیں کب اور کیسے شروع ہوئی لو اسٹوری
ایسے میں سوشل میڈیا پر اداکارہ پرینکا چوپڑا کی شوہر نک جونس کے ساتھ ایک انتہائی رومانٹک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سنگر نک جونس اور بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا آج گلیمرس انڈسٹری کی مشہور جوڑی ہے ۔ شروعات سے سرخیوں میں رہی اس جوڑی کی لو اسٹوری بھی ہمیشہ سرخیوں میں رہی ۔ کیونکہ معاملہ باہر کا تھا تو کسی کے پاس زیادہ جانکاری نہیں تھی ۔ ہر کوئی ان کی لو اسٹوری جاننا چاہتا تھا ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے معاشقہ کا سلسلہ کہاں سے شروع ہوا تھا ۔ ان دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔ تصویر میں دونوں اسٹیڈیم میں بیٹھے نظر آرہے تھے ۔ اس تصویر کے بعد پرینکا کا نام نک سے جوڑا جانے لگا تھا ۔


لیکن ان دونوں کے درمیان باتیں اور ملاقاتیں تو کافی پہلے سے ہی ہورہی تھیں ۔ کبھی ریڈ کارپیٹ پر تو کبھی نک جونس کے بھائی کی برتھ ڈے پارٹی میں اور کبھی کسی پارٹی میں یہ دونوں ساتھ نظر آتے ۔ ایسے میں اس بات کا پتہ لگانا مشکل ہورہا تھا کہ نک اور پرینکا کو کس نے ملوایا ؟ لیکن اگر تھوڑا غور کیا جائے تو یہ بات صاف ہوجاتی ہے ان دونوں کی ملاقات کی سب سے بڑی وجہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے پہلوان ڈیون جانسن جو ہیں  ، جو دی روک کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔


سال 2017 میں راک کی دو بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں ، جن میں سے ایک تھی جومانجی ویلکم ٹو دی جنگل اور دوسری بیواچ ۔ ان دونوں ہی فلموں کی کاسٹ اور کرو کو راک کے ٹائم ٹیبل کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملنا پڑتا تھا ۔ جہاں بیواچ میں پرینکا راک کے ساتھ تھیں وہیں جومانجی میں نک جونس راک کے ساتھ کام کررہے تھے ۔ ان دونوں فلموں کی شوٹنگ کئی مرتبہ ایک ہی اسٹوڈیو میں ہوئی ۔ راک نے ایک انٹرویو میں کہا بھی ہے کہ اگر وہ دونوں ساتھ میں خوش ہیں تو ہاں ، یہ میں نے ہی کیا ہے ۔


حالانکہ راک نے یہ بات مذاق میں کہی تھی ، لیکن یہ بات صحیح ہے کہ نک اور پرینکا کی ملاقات ان دو فلموں کی شوٹنگ کے بعد سے ہی شروع ہوئی اور اب راک کے یہ دو ساتھی اداکار ایک دوسرے کے میاں بیوی بن چکے ہیں ۔ راک کے ریلیشن شپ اسٹیٹس کی بات کریں تو 2007 میں اپنی پہلی بیوی سے طلاق کے بعد وہ اب اپنی گرل فرینڈ لارین کے ساتھ رہتے ہیں ۔
First published: May 02, 2019 09:04 AM IST