உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایکتا کپور کی دیوالی پارٹی میں حنا خان کی ہوئی حالت خراب، ڈر سے گھبرانے لگی اداکارہ

    ایکتا کپور کی دیوالی پارٹی میں حنا خان کی ہوئی حالت خراب، ڈر سے گھبرانے لگی اداکارہ ۔ تصویر : وائرل بھیانی۔ انسٹاگرام ۔

    ایکتا کپور کی دیوالی پارٹی میں حنا خان کی ہوئی حالت خراب، ڈر سے گھبرانے لگی اداکارہ ۔ تصویر : وائرل بھیانی۔ انسٹاگرام ۔

    Ekta Kapoor Diwali Bash :وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان اپنی کار سے اتر کر ایکتا کپور کے گھر کی طرف جاتی ہیں ۔ اس دوران پیپراجی انہیں گھیر لیتے ہیں ۔ وہ پیپراجی سے پیچھے جانے اور آرام سے تصویر اور ویڈیو لینے کیلئے بولتی ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی :  ٹی وی کی مشہور اداکارہ حنا خان گزشتہ رات ایکتا کپور کے دیوالی بیش میں نظر آئیں ۔ اس دوران انہوں نے نیلے رنگ کا لہنگا چولی پہن رکھا تھا ۔ اس دڑیس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھیں ۔ دیوالی پارٹی میں انٹری کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان ڈر کے مارے گھبرا رہی ہیں ۔ وہ اتنا گھبرا گئیں کہ انہوں نے پیپراجی کو پیچھے جانے کیلئے کہا ۔ اتنا ہی نہیں ویڈیو میں پیپراجی کے درمیان بحث و لڑائی ہونے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے ۔

      وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان اپنی کار سے اتر کر ایکتا کپور کے گھر کی طرف جاتی ہیں ۔ اس دوران پیپراجی انہیں گھیر لیتے ہیں ۔ وہ پیپراجی سے پیچھے جانے اور آرام سے تصویر اور ویڈیو لینے کیلئے بولتی ہیں ۔ حنا خان کے باڈی گارڈ انہیں گھیر کے چل رہے ہیں ۔ حنا جیسے جیسے آگے بڑھتی ہیں ، پیپراجی سے بحث ہوتی ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ دھکا مکی روکنے کیلئے پیپراجی کی آواز آرہی ہے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





      حنا خان گھر میں داخل ہونے سے پہلے کافی گھبرا جاتی ہیں ۔ ان کے چہرے پر یہ ڈر صاف دکھائی دیتا ہے ۔ حنا خان بلیو لہنگے میں یہاں پہنچی تھیں ۔ حنا خان نے پلنجنگ نیک لائن کے ساتھ میچنگ پوٹلی بیگ ، بندگلا نیک لیس اور انگلی میں انگوٹھی کے ساتھ اپنے لک کو مکمل کیا تھا ۔ انہوں نے بلیو آئی میک اپ اور ہائی لائٹیڈ گالوں سے اپنے لک کو پورا کیا ۔ حنا خان کافی خوبصورت لگ رہی تھیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: