உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گھٹنوں پر بیٹھ کر اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی کے شیخ سے کہہ ڈالی ایسی بات ، ویڈیو وائرل

    گھٹنوں پر بیٹھ کر اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی کے شیخ سے کہہ ڈالی ایسی بات ، ویڈیو وائرل ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    گھٹنوں پر بیٹھ کر اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی کے شیخ سے کہہ ڈالی ایسی بات ، ویڈیو وائرل ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    بالی ووڈ کی ڈراما کوئن راکھی ساونت سوشل میڈیا پر آئے دن اپنے بے باک انداز کو لے کر چھائی رہتی ہیں ۔ وہیں حال ہی میں وہ اپنے ایک ایسے ہی ویڈیو کو لے کر چھائی ہوئی ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : اداکارہ راکھی ساونت اپنے مستی بھرے انداز کیلئے مشہور ہیں ۔ ان دنوں راکھی دبئی پہنچی ہوئی ہیں اور وہاں بھی جاکر وہ اپنی مستی سے لوگوں کی کافی تفریح کرتی نظر آرہی ہیں ۔ حال ہی میں اداکارہ ایک دبئی کے شیخ کے ساتھ دیکھی گئیں اور ان سے راکھی نے ایسی ڈیمانڈ کردی کہ وہ شیخ بھی بھاگ کھڑے ہوئے ۔

      بالی ووڈ کی ڈراما کوئن راکھی ساونت سوشل میڈیا پر آئے دن اپنے بے باک انداز کو لے کر چھائی رہتی ہیں ۔ وہیں حال ہی میں وہ اپنے ایک ایسے ہی ویڈیو کو لے کر چھائی ہوئی ہیں ۔ دبئی کے ایک پروگرام سے راکھی ساونت کا ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں وہ ایک شیخ کے ساتھ تصویر کھینچواتی نظر آرہی ہیں ۔ اس دوران اچانک راکھی ایک ایسی ڈیمانڈ کردیتی ہیں ، جس کو سن کر شیخ حیران رہ جاتے ہیں اور وہاں سے جانے کیلئے کورونا کا بہانا نظر آتے ہیں ۔

      دراصل حال ہی میں راکھی ساونت دبئی کے ایک پروگرام میں شامل ہونے کیلئے پہنچی تھیں ۔ اس دوران انہوں نے سفید رنگ کی ڈریس پہن رکھی تھی ۔ اس ڈریس کے ساتھ انہوں نے گولڈن شمری شوز اور سر پر کافی شاندار ٹیارا پہن رکھا ہے ۔ اس ڈریس میں وہ کافی خوبصورت اور اسٹائلش نظر آرہی ہیں ۔ اس دوران ان کے ساتھ ایک شیخ بھی نظر آرہے ہیں ، جن کے ساتھ راکھی پیپراجی کے سامنے پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





      اس ویڈیو میں راکھی ، شیخ کے ساتھ تصویر کھینچواتی ہوئی اچانک ان کا ہاتھ پکڑ کر گولڈن ویزا کی ڈیمانڈ کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ یہ سن کر شیخ حیران رہ جاتے ہیں اور کھانسی کرتے ہوئے کورونا کا بہانہ بناکر جانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں ، لیکن راکھی ان کا ہاتھ تھام پر گھٹنوں پر بیٹھ جاتی ہیں اور ان سے لگاتار گولڈ ویزا کی ڈیمانڈ کرتی رہتی ہیں ۔ حالانکہ یہ ایک مذاق تھا ۔ بعد میں راکھی اس شیخ کے ساتھ تصویریں کھینچواتی نظر آتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: