ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

FACT CHECK : تیمور علی خان کے ساتھ چھوٹے بچے کی تصویر وائرل ، جانئے کیا ہے سچائی

کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) نے 21 فروری 2021 کو اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا ہے ۔ وہ اب اسپتال سے بھی واپس آچکی ہیں ۔ حال ہی میں ایک چھوٹے بچے کے ساتھ تیمور کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہورہی ہے ۔ ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں اس وائرل تصویر کی حقیقت

  • Share this:
FACT CHECK : تیمور علی خان کے ساتھ چھوٹے بچے کی تصویر وائرل ، جانئے کیا ہے سچائی
(Photo Instagram @nainas89)

کرینہ کپور خان کا دوسرا بیٹا 21 فروری کو پیدا ہوا تھا ۔ خان کبنہ کا نیا رکن اس وقت سے ہی سرخیوں میں ہے ۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اگست میں کرینہ کپور کے دوسری مرتبہ حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد سے ہی آنے والے مہمان کو لے کر بحث شروع ہوگئی تھی ۔ سیف اور کرینہ نے اس وقت ایک آفیشیل بیان میں لکھا : ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم اپنا کنبہ آگے بڑھا رہے ہیں ۔ آپ کی حمایت اور نیک خواہشات کیلئے شکریہ ۔


جب سے سیف علی خان اور کرینہ کپور خان نے اپنے دوسرے بچے کو لے کر اعلان کیا ہے ، تب سے یہ سرخیوں میں ہے ۔ اب جبکہ سیف اور کرینہ کا دوسرا بیٹا دنیا میں آگیا ہے تو ہر کوئی اس کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہے ۔ کپور اور خان کنبہ کے اراکین اکثر سیف اور کرینہ کے نئے گھر میں آتے جاتے نظر آرہے ہیں ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Naina Sawhney (@nainas89)






حال ہی میں تیمور علی خان کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس میں وہ ایک چھوٹے بچے کو گود میں لے کر بیٹھا ہے ۔ بچے کو سوشل میڈیا پر تیمور کا چھوٹا بھائی بتایا جارہا ہے۔ حالانکہ یہ فرضی خبر ہے۔ کیونکہ وہ کرینہ کی خاص دوست کی بیٹی سیا ہے ، جس کی ایک تصویر کرینہ کے دوست نے کچھ دیر پہلے ہی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی تھی ۔ تیمور کے چھوٹے بھائی یعنی سیف اور کرینہ کے دوسرے بچے کی تصویر ابھی سامنے نہیں آئی ہے ، جو بھی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ، وہ سبھی فرضی ہیں ۔

وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو کرینہ کپور خان ، عامر خان کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آئیں گی ۔ یہ فلم فاریسٹ گنپ کی آفیشیل ہندی ری میک ہے ۔ سیف علی خان باہوبلی فیم پربھاس کے ساتھ فلم آدی پروش میں نظر آئیں گے ۔ اس فلم میں وہ راون کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 26, 2021 08:21 AM IST