உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندی فلم انڈسٹری کو ایک اور صدمہ، معروف رقاصہ اور کوریوگرافر سروج خان کا انتقال

    مشہور کوریوگرافر سروج خان کا انتقال، 71 سال کی عمر میں لی آخری سانس

    مشہور کوریوگرافر سروج خان کا انتقال، 71 سال کی عمر میں لی آخری سانس

    سانس لینے میں شکایت کے بعد سروج خان 17 جون سے ممبئی کے باندرا واقع گرو نانک اسپتال میں بھرتی تھیں جہاں جمعہ کی دیر رات 1.52 بجے دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔

    • Share this:
      ممبئی۔ مشہور کوریوگرافر سروج خان کا جمعہ کی دیر رات دل کا دورہ پڑنے سے ممبئی میں انتقال ہو گیا۔ سانس لینے میں شکایت کے بعد وہ 17 جون سے ممبئی کے باندرا واقع گرو نانک اسپتال میں بھرتی تھیں جہاں جمعہ کی دیر رات 1.52 بجے دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔ سروج خان  71 سال کی تھیں۔ کچھ دن پہلے ہی ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔


      سروج خان نے بالی ووڈ کو ایک سے بڑھ کر ایک گانے دئیے ہیں۔ ان کے سکھائے گئے ڈانس کی وجہ سے بالی ووڈ میں کئی اداکاراوں کے کیرئیر بن گئے۔ انہوں نے سال 1983 میں ’ ہیرو‘ فلم میں کوریوگرافی کی تھی جب کہ بطور کوریو گرافر ان کی آخری فلم ’ کلنک‘ تھی۔


      تین بار کی قومی ایوارڈ فاتح رہیں سروج خان نے کچھ یادگار گانوں کو کوریوگراف کیا ہے جس میں مادھوری دکشت۔ اسٹارر فلم ’تیزاب‘، ’ یہ عشق ہے‘ سے 2007 میں ’ جب وی میٹ‘ سے لے کر سنجے لیلا بھنسالی کی ’دیوداس‘ تک شامل ہے۔

      واضح رہے کہ 2020 بالی ووڈ کے لئے ایک بہت ہی برا سال ثابت ہورہا ہے۔ ایک کے بعد ایک بالی ووڈ اسٹارز اس دنیا کو الوداع کہہ رہے ہیں ۔ پہلے عرفان خان، پھر رشی کپور اور میوزک ہدایت کار واجد خان کی موت کی خبریں سامنے آئیں، اس کے بعد سب سے چونکانے والی خبر سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا اور اب سروج خان کے انتقال سے پوری فلمی دنیا لرز گئی ہے۔
      First published: