’پانچ‘، ’بلیک فرائیڈے‘، ’گلال‘، ’دیو ڈی‘، گینگس آف واسے پور‘، ‘من مرضیاں‘ جیسی کئی بہترین فلمیں بالی ووڈ کو دینے والے انوراگ کشیپ آج کسی پہچان کے محتاج نہیں ہیں۔ وہ ایسے رائٹر ڈائریکٹر ہیں، جو فلموں کے ذریعہ بے حد سنجیدگی سے اپنی بات رکھتے ہیں۔ ان کی فلموں کا ایک الگ زونر ہے اور ان کی فلموں نے بالی ووڈ کو ایک نیا پیٹرن دیا ہے۔ آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر آئیے آپ کو ان کی زندگی کی کچھ خاص باتیں بتاتے ہیں۔
انوراگ کشیپ کی فلموں کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہیں۔ یوم پیدائش پر ان کی ابتدائی زندگی کے صفحات پلٹتے ہیں۔ انوراگ کشیپ کی پیدائش 10 ستمبر، 1972 کو اترپردیش کے گورکھپور میں ہوئی تھی۔ ان کے والد یوپی ریاست بجلی پیداوار کارپوریشن لمیٹڈ (UP State Power Generation Corporation Limited) میں چیف انجیئر تھے۔ گھر میں شروع سے ہی پڑھائی کو لے کر بہتر ماحول تھا۔ ایسے میں انوراگ کشیپ نے دہرہ دون اور سندھیا اسکول، گوالیئر سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد سائنٹسٹ بننے کی خواہش لئے وہ دہلی آئے اور ہنس راج کالج میں جولاجی کے ساتھ گریجویشن میں داخلہ لے لیا۔

تعلیم حاصل کرکے سائنٹسٹ بننے کا خواب دیکھنے والے انوراگ کشیپ کی زندگی میں تب تبدیلی آئی، جب انہوں نے کالج میں ایک تھیئیٹر گروپ جوائن کیا۔
تھیئیٹر سے جڑ کر بدل گیا سب کچھتعلیم حاصل کرکے سائنٹسٹ بننے کا خواب دیکھنے والے انوراگ کشیپ کی زندگی میں تب تبدیلی آئی، جب انہوں نے کالج میں ایک تھیئیٹر گروپ جوائن کیا۔ اس دوران انہوں نے کئی اسٹریٹ پلے کئے۔ اس کے بعد ایک فلم فیسٹول میں وہ گئے اور وہاں 10 دن میں الگ الگ طرح کا سنیما دیکھا۔ بس، یہیں سے سنیما کی طرف مڑنے کا من بنا۔
یہ بھی پڑھیں۔اننیا پانڈے نے Instagram پر شیئر کی اٹلی ویکیشن کی تصاویر، فینس نہیں ہٹا پا رہے ہیں نظریںیہ بھی پڑھیں۔کافی بڑی ہوگئی ہیں ’کسوٹی زندگی کی‘ میں اسنیہا کا رول نبھانے والیں شریا شرما، دیکھیں PICSختم ہوئے روپئے اور سوئے ٹنکی کے نیچےسنیما کی دنیا میں شامل ہونے کے لئے 1993 میں 5 ہزار روپئے لے کر انوراگ کشیپ ممبئی پہنچے۔ لیکن انہیں نہیں معلوم تھا کہ مایا نگری میں ٹکنا آسان نہیں ہے۔ کچھ ہی دنوں میں ان کے روپئے ختم ہوگئے۔ حالات یہ بن گئے کہ انہیں کھلے آسمان کے نیچے راتیں گزارنی پڑی۔ وہ کبھی سمندر کے کنارے تو کبھی پانی کی ٹنکی کے نیچے سویا کرتے تھے۔ کافی کوششوں کے بعد انہیں پرتھوی تھیئیٹر میں نوکری ملی اور انہوں نے سنیما کی دنیا میں قدم رکھا۔
انوراگ کشیپ کی پہلی فلم ’پانچ‘ کئی وجوہاست سے ریلیز نہیں ہوسکی۔ اس کے بعد 2004 میں وہ ‘بلیک فرائیڈے‘ لے کر آئے۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف موضوعات پر فلمیں بنائیں۔ ان کی ’گینگس آف واسے پور‘ آج بھی سنیما کے عاشق کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکے انوراگ کشیپ حال کی فلم ‘دوبارہ‘ لے کر آئے تھے۔ اس کے علاوہ ان کی اگلی فلم ‘کارگو‘ اکتوبر میں ریلیز ہوگی۔ اس کے بعد ‘کل بل‘ اور ‘گلاب جامن‘ بھی اسی سال ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔