உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bollywood Stars Last Days Of Life:آخری وقت میں ان ستاروں کی تھی ایسی حالت، تھے اتنے مجبور

    اپنی زندگی کے آخری ایام، بالی ووڈ کے ان بڑے ستاروں نے بڑے ہی مشکل میں گزارے۔

    اپنی زندگی کے آخری ایام، بالی ووڈ کے ان بڑے ستاروں نے بڑے ہی مشکل میں گزارے۔

    Last Days Of Bollywood Stars: زندگی کے اس مشکل وقت میں ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والے ستارے کوڑی کوڑی تک کے محتاج ہوگئے تھے۔ آئیے ایسے ہی کچھ ستاروں کے بارے میں جانتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Maharashtra | Delhi | Lucknow | Karnataka
    • Share this:
      Last Days Of Bollywood Stars: بالی ووڈ کی چمک کے پیچھے ایک دنیا ہے۔ بنیادی طور پر شائقین صرف ستاروں کی زندگی کو دیکھتے ہیں لیکن فلمی دنیا کے کئی ایسے بڑے نام ہیں، جن کی مالی حالت ایک زمانے میں متزلزل تھی۔ زندگی کے اس مشکل وقت میں ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والے ستارے کوڑی کوڑی تک کے محتاج ہوگئے تھے۔ آئیے ایسے ہی کچھ ستاروں کے بارے میں جانتے ہیں۔

      میناکماری
      ٹریجڈی کوئین کے نام سے مشہور مینا کماری نے فلمی دنیا میں بے پناہ کامیابی اور شہرت حاصل کی۔ مینا نے اپنے فلمی سفر میں پاکیزہ، کوہ نور جیسی کئی ہٹ فلمیں دیں۔ لیکن اپنی زندگی کے اختتام پر وہ شراب میں ڈوب چکی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ان کا جگر خراب ہوا اور وہ زیر علاج تھیں تو ان کے پاس اسپتال کے بل ادا کرنے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔

      اے کے ہنگل
      فلم شعلے سے مشہور ہونے والے اے کے ہنگل نے اپنے کیریئر میں کئی فلموں میں کام کیا۔ زندگی کے آخری دور میں جب انہیں کام ملنا بند ہوا تو ان کی مالی حالت بہت خراب ہو چکی تھی۔ اے کے ہنگل کی مالی حالت اتنی خراب ہو گئی تھی کہ ان کے پاس اپنی بیماری کے علاج کے لیے پیسے بھی نہیں تھے۔ اس کے بعد امیتابھ بچن نے ان کی مدد کی تھی۔

      پروین بابی
      نمک حلال، کالیا اور شان جیسی فلموں میں کام کرنے والی پروین بابی نے اپنی زندگی کے آخری لمحات انتہائی پریشانی میں گزارے۔ وہ نفسیاتی بیماری کا شکار تھی۔ پروین بابی اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔ آخری وقت میں ان کی حالت بہت خراب ہو چکی تھی۔ ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      پاکستان کی معروف اداکارہHania نے کی کاجول کی نقل تو فینس نے بتایا’انجلی‘سے خوبصورت

      یہ بھی پڑھیں:
      Good News:ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا بنی ماں، گھر آئی ننھی پری

      بھارت بھوشن
      کالی داس، تان سین، کبیر اور مرزا غالب جیسے یادگار کردار ادا کرنے والے مشہور اداکار بھارت بھوشن کی زندگی کے آخری ایام انتہائی برے حالات میں گزرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوئے کی لت کی وجہ سے ان کی مالی حالت بہت خراب ہو گئی تھی۔ اس نشے نے انہیں کنگال کر دیا تھا۔ زندگی کے آخری ایام میں وہ چال میں رہنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: