ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ادھو ٹھاکرے پرکنگنا رانوت کا ویڈیو میسیج دیکھ کر بھڑک گئیں فرح علی خان، بولیں- ’تجھے’ بولنےکی ہمت کیسے ہوئی؟

فرح علی خان (Farah Ali Khan) نے کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کے اس ویڈیو میسیج کرنے پر اعتراض کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنا دفتر توڑے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیرا علیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) کے لئے تلخ الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

  • Share this:
ادھو ٹھاکرے پرکنگنا رانوت کا ویڈیو میسیج دیکھ کر بھڑک گئیں فرح علی خان،  بولیں- ’تجھے’ بولنےکی ہمت کیسے ہوئی؟
ادھو ٹھاکرے پر کنگنا رانوت کا ویڈیو میسیج دیکھ کر بھڑک گئیں فرح علی خان

ممبئی: بالی ووڈ کی ’پنگا کوئن’ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) ان دنوں شیو سینا (Shiv Sena) کے اپنی تلخ بحث کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ کنگنا رانوت ایک کے بعد ایک ٹوئٹ کرکے مہاراشٹر حکومت پر تنقید کر رہی یہں۔ وہیں شیو سینا بھی اس معاملےمیں پیچھے نہیں ہے۔ اس درمیان سجین خان کی بہن اور جویلری ڈیزائنر فرح علی خان (Farah Ali Khan) نے کنگنا رانوت کو نشانے پر لیا ہے۔ فرح علی خان نے کنگنا رانوت کے اس ویڈیو میسیج پر اعتراض کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنا دفتر توڑے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے لئے سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔


فرح علی خان کے مطابق، کنگنا رانوت کو وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے لئے ایسے الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا۔ فرح علی خان نے کنگنا رانوت کے اس تبصرہ پر چٹکی لی ہے، جس میں انہوں نے ادھو ٹھاکرے کو ’گھمنڈی’ اور ’تو’ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ فرح علی خان نے کنگنا رانوت پر نشانہ سادھتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے اداکارہ کے بیان پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔






فرح خان لکھتی ہیں- ’بدقسمتی یہ ہے کہ ’تکبر’ کی بات کرنے والے کے پاس بہت زیادہ ہے، جیسے وہ کہتی ہیں ’وقت بدل جاتا ہے’ اور یہ ہر کسی کے لئے ہوتا ہے، جس میں وہ خود بھی شامل ہے۔ میں جھوٹ بولنے کے بجائے سچ بولنا پسند کرتی ہوں اور اگر اس کے لئے مجھے ٹرول کیا جاتا ہے تو مجھے پرواہ نہیں ہے۔ کسی کو تو یہ کہنا ہی ہوگا’۔

فرح علی خان آگے لکھتی ہیں- ’اس کے علاوہ ان کے پاس مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرنے کی  شائستگی نہیں ہے۔ وہ انہیں ’تجھے’ کیسے کہہ سکتی ہیں۔ وہ مہاراشٹر کے لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور عزت کے حقدار ہیں۔ میرے پاس کچھ لیڈروں کے خلاف 100 شکایتیں ہوسکتی ہیں، لیکن میں نے کبھی بھی کسی کو ذاتی طور پر توہین کے ساتھ خطاب نہیں کیا ہے اور میں کبھی نہیں کروں گی۔ کیونکہ مجھے منتخب نمائندوں کا احترام کرنا سکھایا گیا ہے، بھلے ہی میں ان کی سیاست سے متفق نہیں ہوں’۔

دراصل، حال ہی میں بی ایم سی نے اداکارہ کے مممبئی واقع دفتر پر بلڈوزر چلا دیا، جس کے بعد بی ایم سی اور شیو سینا کو عوام کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہر طرف اس کارروائی کو لے کر بی ایم سی اور شیو سینا کی تنقید ہو رہی ہے۔ اس درمیان کنگنا رانوت نے بھی اپنے دفتر کو توڑے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو نشانے پر لیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 11, 2020 03:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading