گزشتہ ہفتے 25 مئی کو عظیم فلم پروڈیوسر کرن جوہر (Karan Johar) نے اپنا 50واں یوم پیدائش منایا۔ اس موقع کو خاص بنانے میں کرن جوہر نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ کرن جوہر نے ممبئی کے یش راج اسٹوڈیو میں ایک شاندار برتھ ڈے پارٹی منعقد کی۔ اسٹار اسٹڈیڈ ریڈ کارپیٹ ایونٹ میں فرح خان (Farah Khan)، شاہ رخ خان، سلمان خان، رتک روشن، رنبیر کپور، کرینہ کپور خان، سیف علی خان، کاجول، رانی مکھرجی، رنویر سنگھ، وجے دیور کونڈا اور رشمیکا مندانا سمیت فلم انڈسٹری کے کچھ سب سے بڑے اور سب سے مقبول سیلبس نے شرکت کی۔
اگلے کچھ دنوں میں سوشل میڈیا پر کئی دلچسپ ویڈیو اور شاندار سیلفی وائرل ہوتی رہیں۔ وہیں، مداحوں کی خوشی کے لئے فلمساز-کوریو گرافر اور کرن جوہر کی اچھی دوست فرح خان (Farah Khan) نے اب اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر کچھ اور نایاب تصاویر اور ویڈیوز شیئر کئے ہیں، جو اس بات کی جھلک دیتی ہیں کہ اس شام بالی ووڈ ستاروں نے کیسی مستی کی۔ فرح خان نے اپنے سبھی دلچسپ لمحوں کا ویڈیو بنایا ہے۔
’کرن جوہر کے 50ویں برتھ ڈے پارٹی میں میں نے کیا کیا‘
جھلملاتی بلیک ڈریس میں فرح خان کافی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ ویڈیو میں، وہ ناچتی ہوئی اسٹائلش سیلفی کلک کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے فرح خان نے کرن جوہر کو ٹیگ کرکے کیپشن میں لکھا، ’بدقسمتی سے یہ تصاویر مجھے یاد دلانے کے لئے ہیں کہ کرن جوہر کی 50ویں برتھ ڈے پارٹی میں میں نے کیا کیا‘۔ پارٹی کی تصاویر سے فین پیجوں کا سیلاب آگیا۔ اس سے پہلے فرح خان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے کرن جوہر کا وارڈ راب دکھایا تھا۔
کمرہ نہیں، پورا کا پورا مال ہے کرن کا وارڈ راب
اس ویڈیو میں فرح خان نے کرن جوہر کے جوتے کپڑوں کا انبار دکھایا تھا اور کہا- ’او مائی گاڈ‘۔ ایک پورا روم صرف کرن جوہر کے کپڑوں اور جوتوں سے ہی سجا ہوا ہے، جسے دیکھ کر فینس کا بھی سر چکرا گیا۔ اپنے یوم پیدائش کے موقع پر کرن جوہر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے سال ایک ایکشن فلم لے کر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈائریکٹر موجودہ وقت میں ’راکی اور رانی کی پریم‘ پر بھی کام کر رہے ہیں، جس میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ اہم کردار میں ہوں گے۔ فلم میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کردار میں ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔