فرح خان (Farah Khan) بالی ووڈ کی مشہور کوریو گرافر اور فلمساز ہیں۔ فرح نے سوشل میڈیا پر برسوں پرانی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں رانی مکھرجی (Rani Mukerji)، فرحان اختر (Farhan Akhtar) اور ان کے بھائی ساجد خان (Sajid Khan) قہقہہ لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں تو وہیں کرن جوہر (Karan Johar) سمپل کپڑوں میں گولو مولو تو ایشوریہ رائے (Aishwarya Rai) مانگ بھرکے سندور لگائے نظر آرہے ہیں، جبکہ اس وقت ان کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔ ایشوریہ رائے کے سندور لگائے نظر آرہی ہیں، جبکہ اس وقت ان کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔ ایشوریہ رائے کے سندور لگانے کی وجہ انکشاف کرتے ہوئے فرح خان نے کرن کی تصویر کو بھی اپنے دلچسپ انداز میں نایاب بتایا ہے۔
فرح خان نے سال 2001 میں ممبئی میں اپنا پہلا گھر خریدا تھا۔ اپنے گھر کے دروازے کی دعوت میں بالی ووڈ فرینڈس کو بلایا تھا۔ اس موقع پر لی گئی تصویر کوریو گرافر نے اپنے ایلبم سے شیئر کیا ہے۔ اس تصویر میں فرح خان تو نظر نہیں آرہی ہیں، لیکن سبھی کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ رانی مکھرجی، ایشوریہ رائے بلیک رنگ کے آوٹ فٹ میں کافی ٹرم سلم نظر آرہی ہیں۔ سب سے زیادہ سوال ایشوریہ رائے کو دیکھ کر ہو رہا ہے، کیونکہ اس وقت تو ان کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی اور پارٹی میں سندور لگاکر پہنچ گئی تھیں۔
فرح خان کی اس تصویر میں کرن-ایشوریہ ہیں خاصفرح خان نے اس تھرو بیک تصویر کو انسٹا گرام پر شیئر کرکے کیپشن میں لکھا ’ہاوس وارمنگ 2001 میں جب میں نے پہلا گھر خریدا تھا۔ پی ایس ایشوریہ رائے سیدھے دیوداس کی شوٹنگ سے آئی تھیں، اس لئے سندور لگا ہے۔ اور کرن جوہر کی نایاب تصویر میں جس میں وہ بغیر ڈیزائنر کپڑوں کے ہیں‘۔
کرن جوہر تھرو بیک تصاویر دیکھ کر رہ گئے حیرانفرح خان کے اس پرانی تصویر کو دیکھ کر کرن جوہر خود کو کمنٹ کرنے سے روک نہیں پائے اور حیرانی ظاہر کرتے ہوئے لکھا، ’اوہ مائے گاڈ!!!‘۔ تو فرح خان نے رپلائی کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت معصوم تھے تم‘۔
ایشوریہ رائے ابھیشیک کی شادی 2007 میں ہوئی تھیواضح رہے کہ ایشوریہ رائے کی امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن سے سال 2007 میں شادی ہوئی تھی۔ فرح خان کی یہ تصویر سال 2001 کی ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘دیوداس‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ یہ فلم 12 جولائی 2002 میں ریلیز ہوئی تھی اور زبردست ہٹ ہوئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔