ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار فرحان اختر پھر بنیں گے دولہا ، دو سالوں تک ڈیٹ کرنے کے بعد اس ماڈل سے کریں گے شادی

فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر ایک دوسرے کو گزشتہ دو سالوں سے ڈیٹ کررہے ہیں اور اب جلد ہی رشتہ ازداوج میں منسلک ہونے والے ہیں ۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکار فرحان اختر پھر بنیں گے دولہا ، دو سالوں تک ڈیٹ کرنے کے بعد اس ماڈل سے کریں گے شادی
فرحان اختر پھر بنیں گے دولہا ، دو سالوں تک ڈیٹ کرنے کے بعد اس ماڈل سے کریں گے شادی

شادیوں کا سیزن پھر سے شروع ہونے والا ہے ۔ حال ہی میں نیہا ککڑ کی شادی کی خبروں نے میڈیا میں کافی سرخیاں پائیں تو اب بالی ووڈ اداکار فرحان اختر (Farhan Akhtar) کی شادی کو لے کر خبریں گردش کررہی ہیں ۔ فرحان اختر گزشتہ کافی عرصہ سے شبانی دانڈیکر (Shibani Dandekar) کو ڈیٹ کررہے ہیں اور دونوں کے رشتے میں ہونے کی گواہی سوشل میڈیا پر انہیں کے ذریعہ شیئر کی گئی تصاویر دے رہی ہیں ۔ خبروں کے مطابق اب دونوں اپنے رشتے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔ دونوں ایک دوسرے کو گزشتہ دو سالوں سے ڈیٹ کررہے ہیں اور اب جلد ہی رشتہ ازداوج میں منسلک ہونے والے ہیں ۔


بتایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار فرحان اختر اور شبانی ڈانڈیکر نے شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں ، مگر ابھی تک شادی کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں فلم طوفان کی ریلیز کے بعد شادی کریں گے ۔ سوشل میڈیا پر فرحان اور شبانی کی رومانٹک تصویریں چھائی رہتی ہیں ۔ ہر تصویر میں فرحان اور شبانی کے درمیان کی محبت اور تال میل کی عکاسی ہوتی ہے ۔




 




View this post on Instagram




 

Merry Christmas from the Mad-Hatters .. 🎄🎁🎉❤️#seasonsgreetings


A post shared by Farhan Akhtar (@faroutakhtar) on





تاہم فی الحال شادی کی ان خبروں پر فرحان اختر یا شبانی دانڈیکر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔ ایسا ہوسکتا ہے کہ فرحان اور شبانی اس خبر کے ساتھ فینس کو سرپرائز دیں ۔ خیال رہے کہ فرحان اختر کی 46 ویں سالگرہ پر شبانی نے ان کیلئے ایک پوسٹ شیئر کیا تھا ، جس کو کافی پسند کیا گیا تھا ۔



وہیں اگر فرحان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ سونالی بوس کی فلم دی اسکائی از پنک میں نظر آئے تھے ۔ اس فلم میں فرحان کے ساتھ پرینکا چوپڑا اہم کردار میں تھیں ۔ اب جلد ہی فرحان راکیش اوم پرکاش میہرا کی فلم طوفان میں نظر آنے والے ہیں ۔ یہ فلم 2 اکتوبر 2020 کو ریلیز ہونے والی ہے ۔
First published: Jan 11, 2020 08:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading