ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اب فاطمہ ثنا شیخ کی کورونا رپورٹ آئی پازیٹیو، گھر پر خود کو کیا کوارنٹائن

بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ (Fatima Sana Shaikh) کو کورونا ہوگیا ہے۔ ان کی کورونا رپوٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اپنے مداحوں کو کورونا پازیٹیو (Fatima Sana Shaikh Corona Positive) ہونے کی خبر دی ہے۔

  • Share this:

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ (Fatima Sana Shaikh) کو کورونا ہوگیا ہے۔ ان کی کورونا رپوٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اپنے مداحوں کو کورونا پازیٹیو (Fatima Sana Shaikh Corona Positive) ہونے کی خبر دی ہے۔ حال ہی میں کئی بالی ووڈ شخصیات کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ عامر خان (Aamir Khan)، رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور کارتک آرین جیسی بالی ووڈ شخصیات کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔ یہ اداکارہ اس وقت گھر پر کوارنٹائن ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ اپنے انسٹا گرام اسٹوری میں لکھتی ہیں، ’میرے کووڈ-19 ٹسٹ کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ فی الحال، سبھی احتیاط اور پروٹوکول پر عمل کر رہی ہوں اور گھر پر کوارنٹائن ہوں۔ آپ کی تشویش اور دعاوں کے لئے شکریہ۔ محفوظ رہیں، دوستوں!‘۔

اس سال کی شروعات میں فاطمہ انل کپور کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ کے لئے راجستھان میں تھیں۔ فلم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فاطمہ ثنا شیخ نے اس فلم کے سیٹ پر اپنا یوم پیدائش منایا تھا۔ دوسری طرف، کئی اداکار کووڈ-19 کی ویکسین بھی لگوا رہے ہیں۔ سیف علی خان، سلمان خان اور سنجے دت کچھ ایسے اداکار ہیں، جنہیں حال میں کووڈ-19 ویکسین کا پہلا ڈوز لگا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 29, 2021 04:58 PM IST