ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فاطمہ ثنا شیخ نے جب عامر خان کے ساتھ تعلقات پر توڑی تھی خاموشی، کہی تھی یہ بات

عامر خان (Aamir Khan) اور کرن راو (Kiran Rao) کا 15 سال کا رشتہ کیوں ٹوٹ گیا، یہ کوئی نہیں جانتا، لیکن سوشل میڈیا صارف کو ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ (Fatima Sana Shaikh) نے انٹرلی لی ہے۔

  • Share this:
فاطمہ ثنا شیخ نے جب عامر خان کے ساتھ تعلقات پر توڑی تھی خاموشی، کہی تھی یہ بات
فاطمہ ثنا شیخ نے جب عامر خان کے ساتھ لنک - اپ پر توڑی تھی خاموشی، کہی تھی یہ بات

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان (Aamir Khan) اور ان کی دوسری اہلیہ کرن راو (Kiran Rao) نے ہفتہ کو مداحوں کو یہ کہہ کر حیران کردیا کہ دونوں اب اپنی شادی کو طلاق (Kiran Rao and Aamir Khan divorce) لے کر ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے بتایا کہ انہوں نے زندگی کو اب الگ الگ جینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر خان اور کرن راو کی طلاق کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر ’دنگل‘ اور ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں عامر خان کے ساتھ کام کرچکیں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ  (Fatima Sana Shaikh) ٹرول ہونے لگیں۔ یہ پہلی بار نہیں تھا، جب دونوں کا نام ساتھ جوڑا گیا ہو، اس سے پہلے بھی جب دونوں کی رومانس کی خبریں پھیلی تھیں، تب اداکارہ نے دونوں کے رشتے سے متعلق خاموشی توڑی تھی۔


عامر خان اور کرن راو کا 15 سال کا رشتہ کیوں ٹوٹ گیا، یہ کوئی نہیں جانتا، لیکن سوشل میڈیا صارف کو ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انٹرلی لی ہے۔ ایسی قیاس آرائی ہے کہ فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان ’ٹھگس آف ہندوستان‘ سے قریب آئے۔ دونوں کے درمیان کی ’کھچڑی‘ جب افواہ بننے لگی تھی تو کرن راو ان سب باتوں سے کافی پریشان تھیں۔ ان افواہوں کے بعد ہی فاطمہ ثنا شیخ نے پہلی بار اس معاملے پر خاموشی توڑی تھی۔ انہوں نے فلم فیئر کو دیئے اپنے ایک انٹرویو میں ان سب پر بات کی تھی۔


عامر خان کے طلاق کی خبر کے بعد سے ہی لوگ فاطمہ ثنا شیخ کو ٹرول کر رہے ہیں۔ (Photo- @fatimasanashaikh/Instagram)
عامر خان کے طلاق کی خبر کے بعد سے ہی لوگ فاطمہ ثنا شیخ کو ٹرول کر رہے ہیں۔ (Photo- @fatimasanashaikh/Instagram)


اس انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نے کہا تھا، ’پہلے مجھے یہ باتیں پریشان کرتی تھیں، جس سے میں متاثر ہوتی تھی۔ مجھے برا لگتا تھا، کیونکہ میں نے کبھی بھی اتنی بڑی سطح پر اس طرح کی کسی بھی چیز کا سامنا نہیں کیا ہے۔ اجنبیوں کا ایک جھنڈ، جن سے میں کبھی نہیں ملی، میرے بارے میں باتیں لکھ رہے ہیں۔ وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ اس میں کوئی سچائی ہے یا نہیں۔ لوگوں کی ان باتوں کو پڑھنے والے لوگ مانتے ہیں کہ میں اچھی انسان نہیں ہوں، میں مایوس ہوتی تھی اور سوچتی تھی کہ لوگ غلط بات نہ کریں، لیکن اتنی باتوں کو سننے کے بعد میں نے اسے نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے، لیکن یہ بھی سچ ہے، کچھ دن ایسے بھی ہوتے ہیں، جب میں متاثر ہوجاتی ہوں۔

عامر خان اور کرن راو سال 2002 سے ایک دوسرے جانتے ہیں۔ انہوں نے سال 2005 میں شادی کی تھی۔ دونوں کا ساتھ 15 سالوں تک رہا۔ سروگیسی کی مدد سے عامر خان اور کرن راو نے سال 2011 میں بیٹے آزاد کا استقبال کیا تھا۔ کرن راو سے پہلے عامر خان نے رینا دتہ سے شادی کی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 04, 2021 12:11 PM IST