ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے انجانے میں توڑا یہ قانون، اے ایس آئی نے بھیجا نوٹس

اس کے علاوہ دبنگ 3 کی ٹیم پر ایک اور الزام ہے کہ انہوں نے نرمدا ندی کے پاس موجودہ قلعے کے تاریخی مجسمے کو نقصان پہنچایا ہے۔

  • Share this:
سلمان خان نے انجانے میں توڑا یہ قانون، اے ایس آئی نے بھیجا نوٹس
سلمان خان

سلمان خان کی آنے والی فلم دبنگ ۔3 کی شوٹنگ مشکل میں پڑتی نظر آرہی ہے۔ مدھیہ پتدیش کے مانڈو میں چل رہی شوٹنگ پر مصیبت کے بادل ہیں۔ 'دبنگ۔3' کی ٹیم کو اے ایس آئی نے نوٹس بھیجا ہے۔ اے ایس آئی کا حکم ہے کہ مانڈو میں واقع جل محل میں بنائے گئے فلم کے دو سیٹ ہٹا لئے جائیں۔


جاری کئے نوٹس میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ اگر فلم ساز اس حکم کا پالن نہیں کرتے ہیں تو شوٹنگ کینسل کی جاسکتی ہے۔ خبروں کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کو اس بارے میں پہلے ہی بتادیا گیا تھا لیکن ان کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ اب نوٹس کے مطابق فلم کرو نے جل محل میں سیٹ بناکر قدیم یادگار اور آثار قدیمہ  اور باقیات کے ایکٹ کے تحت 1959 کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔


اس کے علاوہ دبنگ 3 کی ٹیم پر ایک اور الزام ہے کہ انہوں نے نرمدا ندی کے پاس موجودہ قلعے کے تاریخی مجسمے کو نقصان پہنچایا ہے۔ چشمدید کا کہنا ہے کہ قلعے سے سیٹ ہٹاتے ہوئے وہاں قدیم مجسموں کو نقصان پہنچا۔

First published: Apr 10, 2019 12:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading