ہندی سنیما کے مشہور ڈائریکٹر امتیاز علی نے سارہ علی خان کی تعریف کی ہے۔ امتیاز علی کی ہدایت میں بنی سارہ علی خان اور کارتک آریان کی فلم ’’لو آج کل‘‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ ایسا خیال ہے کہ یہ فلم امتیاز علی کی 2009 میں بنی فلم ’لو آج کل‘ کا فالو اپ ہے جس میں سیف علی خان اور دیپیکا پاڈوکون مرکزی کردار میں تھے۔ اب اس فلم میں سیف کی بیٹی سارہ مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں سارہ علی خان جوئی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
امتیاز علی نے کہا کہ سارہ میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ ہندستانی ہیروئنوں کی امیج بدل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’جوئی کا کردار میرے لئے خاص ہے۔ وہ ایک ایسی لڑکی ہے جو جذباتی طور پر بہت نازک ہے لیکن وہ ایک جدید لڑکی ہے جو اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرنا چاہتی۔ وہ اپنے دل و دماغ کے مابین الجھی ہوئی ہے۔ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان بھی الجھ جاتی ہے۔

امتیاز علی نے کہا ’’سارہ میں جذبات کی گہری سمجھ ہے۔ ان کے لک، آواز اور بولنے کا انداز ہر طرح سے ان کے عین مطابق ہے جو انہیں ایک عمدہ قدرتی اداکارہ بناتا ہے۔ سارہ کے پاس وہ سب کچھ ہے جس سے وہ روایتی ہندوستانی ہیروئن کی شبیہ بدل سکتی ہیں۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا اور امید ہے کہ آگے بھی ان کے ساتھ کئی بار کام کروں گا۔ وہ لو آج کل کو جوئی کے لئے پرفیکٹ انتخاب ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم لو آج کل میں کارتک اور سارہ کے علاوہ رندیپ ہڈا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم 14 فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔