உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Independence Day 2022:ہندی فلموں کے ان زبردست ڈائیلاگس کو پڑھ کر رگوں میں دوڑے گا حب الوطنی کا جذبہ

    ان فلموں کے ڈائیلاگ پیدا کریں گے حب الوطنی کا جذبہ۔

    ان فلموں کے ڈائیلاگ پیدا کریں گے حب الوطنی کا جذبہ۔

    15 August Desh Bhakti Dialogue: ہر طرف حب الوطنی کے گیت 15 اگست کے موقع پر سنائی دیتے ہیں۔ اس دوران ہم آپ کے لیے ہندی سنیما کے کچھ منتخب ڈائیلاگ لے کر آئیں گے، جنہیں سن کر آپ کی رگوں میں حب الوطنی کا جذبہ دوڑ جائے گا۔

    • Share this:
      15 August Desh Bhakti Dialogue: ملک کی آزادی کا 75 واں سال کا جشن بہت قریب آ رہا ہے۔ یوم آزادی (15 اگست) کے اس خاص موقع پر ہمارا ہندوستان حب الوطنی کے رنگ میں رنگ جاتا ہے۔ 15 اگست کے موقع پر ہر طرف حب الوطنی کے گیت سنائی دیتے ہیں۔ اس دوران ہم آپ کے لیے ہندی سنیما کے کچھ منتخب ڈائیلاگ لے کر آئیں گے، جنہیں سن کر آپ کی رگوں میں حب الوطنی کا جذبہ دوڑ جائے گا۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں بالی ووڈ کے زبردست حب الوطنی کے ڈائیلاگس۔

      بارڈر
      سال 1997 میں آئی فلم بارڈر نے ہندی سنیما کو ایک الگ پہچان دی۔ حب الوطنی کے رنگ میں رنگی ہوئی بارڈر کو دیکھ کر ملک کے ہر فرد کو اپنے ہندوستانی ہونے پر فخر محسوس ہوا۔ اس فلم میں بہت سے ڈائیلاگ تھے لیکن سنی دیول کا بولا گیا ڈائیلاگ ’’ہم کسی اور کی دھرتی کو نہیں دیکھتے لیکن ہم اتنے نالائق بچے نہیں کہ کوئی ہماری دھرتی ماں پر نظر ڈالے اور ہم چپ چاپ دیکھتے رہیں‘‘ بے حد شاندار ہے۔

      شیرشاہ
      بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کی شیرشاہ کا ڈائیلاگ’ہم ایک فوجی کے رتبے سے بڑا کوئی رتبہ نہیں ہوتا ہے۔ وردی کی شان سے بڑی کوئی شان نہیں ہوتی ہے اور اپنے ملک سے بڑا کوئی دھرم نہیں ہوتا ہے۔‘ کافی مشہور ہوا ہے۔

      رنگ دے بسنتی
      عامر خان کی ملٹی اسٹارر فلم رنگ دے بسنتی کا یہ ڈائیلاگ کافی مشہور ہے۔ ’اب بھی جس کا خون نہیں کھولا وہ خون نہیں پانی ہے۔ جو دیش کے کام نہ آئے، وہ بے کار جوانی ہے۔‘

      اُری - دا سرجیکل اسٹرائیک
      اداکار وکی کوشل کی بلاک بسٹر فلم اُڑی کا مشہور ڈائیلاگ کون بھول سکتا ہے، ’’یہ ہندوستان اب چپ نہیں بیٹھے گا، یہ نیا ہندوستان ہے، یہ گھر میں گھسے گا بھی اور مارے گا بھی‘‘۔

      سرفروش
      عامر خان کی سرفروش کے ڈائیلاگ ’میں اپنے ملک کو اپنی ماں مانتا ہوں اور اپنی ماں کو بچانے کے لئے مجھے کسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ملیکا شیراوت نے کاسٹنگ کاؤچ کو لے کر کیا خلاصہ تو اس فلم میکر کو آیا غصہ، کہا-جب کرئیر۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      سلمان کے ساتھ جڑے دنیا کے سب سے چھوٹے سنگرAbdu Rozik، بھائی جان کی اس فلم میں آئیں گے نظر

      شوریہ
      ’بارڈر پر مرنے سے زیادہ بڑا نشہ کوئی نہیں ہے‘ ہندی فلم شوریہ کا یہ ڈائیلاگ حب الوطنی کا جذبہ جگاتا ہے۔

      جئے ہو
      سلمان خان کی مشہور فلم جے ہو کا ڈائیلاگ ’ایک سچے دیش بھکت کو آپ فوج سے نکال سکتے ہیں، لیکن اس سے دل سے دیش بھکتی نہیں نکال سکتے۔‘ بہت پسند کیا جاتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: