ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس بالی ووڈ اداکار کی بے رحمی سے پٹائی کے ساتھ نامعلوم بدمعاشوں نے کی گھٹیا حرکت، پولیس میں شکایت درج

بدھ کی رات اندھیری کے علاقہ میں بالی ووڈ کی مشہور فلم’میلہ‘ میں کام کرنیوالے گجر سنگھ یعنی ٹینو ورما ( TINU VERMA) کی نامعلوم بدمعاشوں نے پٹائی کردی اور ان کے گلے سے چین اور ہاتھ کی گھڑی چھین لی۔ اس واقعے کے بعد ٹینو نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں تین چار لوگوں کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔

  • Share this:
اس  بالی ووڈ اداکار کی بے رحمی سے پٹائی کے ساتھ نامعلوم بدمعاشوں  نے کی گھٹیا حرکت، پولیس میں شکایت درج
ٹینو ورما

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم’میلہ‘میں کام کرنے والے گجر سنگھ یعنی ٹینو ورما  ( TINU VERMA) کے ساتھ انتہائی سنسنی خیز معاملہ پیش آیا ہے جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ  نامعلوم بدمعاشوں  نے بے دردی سے ٹینو ورما کی پٹائی کردی اور ان کے گلے سے سونے چین اور ہاتھ کی مہنگی گھڑی چھین لی۔ بدھ کی رات اندھیری کے علاقہ میں بالی ووڈ کی مشہور فلم’میلہ‘ میں کام کرنیوالے گجر سنگھ یعنی ٹینو ورما کی  نامعلوم بدمعاشوں  نے پٹائی کردی اور ان کے گلے سے چین اور ہاتھ کی گھڑی چھین لی۔ اس واقعے کے بعد ٹینو نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں تین چار لوگوں کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔  پولیس نے شکایت درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینو ورما اس شخص کا پیچھا کررہے تھے جس نے ان کے علاوہ کئی لوگوں سے پیسے لئے تھے اور وہ لوٹا نہیں رہا تھا مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ وہ ہر کسی سے بچنے کیلئے اپنا ٹھکانہ تبدیل کررہا تھا۔


واضح رہے کہ ٹینو ورما نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم "میلہ" میں گجر سنگھ کا کردار ادا کیا ہے اور دیگر کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ ٹینو ورما کے مطابق جولائی میں ان کے پاس سمیک باسو نام کا ایک شخص آیا تھا اس نے خود کو ایک پروڈیوسر بتایا۔ اس نے ٹینو کو ایک ویب سریز میں کام کرنے کا آفر دیا اور ورما کو ایکشن ڈائریکٹر اور ایکٹر کے طورپر اپنے ویب سیریز میں لینے کا یقین دلایا اور کہاکہ وہ علاء الدین خلجی پر سیریز بنارہا ہے۔

ٹینو ورما کا کہنا ہے کہ ’اس کی کہانی سننے کے بعد میں کافی متاثر ہوا اور کام کرنے کا ذہن بنا لیا۔ اس کے بعد اس نے مجھے اپنے وہاٹس ایپ گروپ میں ایڈ کیا۔ کچھ دنوں بعد وہ اکیلے میرے آفس میں آیا اور مجھ سے کہا کہ کچھ پیسے آنے والے تھے جو کسی وجہ سے نہیں آسکے اور اس نے مجھ سے تین لاکھ روپئے مانگے تو میں نے منع نہیں کیا اور اس کو پیسے دے دئے پیسے لیتے وقت اس نے کہاکہ وہ 7 دنوں میں میرے پیسے واپس کردے گا۔


انہوں نے بتایا کہ اس بیچ اس نے کئی بار مجھے چیک دئے جو سارے کے سارے چیک باؤنس ہوگئے۔ کئی ماہ گزر جانے کے بعد مجھے کچھ لوگوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے بھی اس شخص کو پیسے دے رکھے ہیں لیکن اس شحص نے ابھی تک ان کے پیسے واپس نہیں دئے ہیں جس کے بعد میری سمجھ میں آگیا کہ وہ دھوکے باز ہے اور پھر ہم نے اپنے پیسے مانگنے شروع کردئ جس کے بعد پھر حالات ایسے ہوگئے کہ اس نے ہمارا فون اٹھانا بھی بند کردیا۔

(رپورٹ: وسیم انصاری)
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 20, 2021 04:59 PM IST