امیتابھ بچن کے شاندار لُک کے بعد اب "ٹھگس آگ ہندستان " سے فاطمہ سنا شیخ کا لُک رویل کر دیا گیا ہے۔ اس موشن پوسٹر میں فاطمہ ثنا شیخ تیر چلاتے نظر آرہی ہیں۔ ان کی آنکھوں میں تیزی ہے جو دشمن کو مٹانے کیلئے کافی ہے۔ یش راج بینر تلے آ رہی اس فلم میں فاطمہ " ظفیرہ " کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ عامر خان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کیا۔
خبرو ں کے مطابق فلم کے 6 الگ الگ کردار کے پوسٹرس ایک ۔ا یک کرکے رلیز کئے جائیں گے، ہر کردار کا اپنا موشن پوسٹر ہوگا اور روز ایک نئے کردار سے تعارف کرایا جائے گا، ۔ فلم کو زیادہ تر شوٹنگ مالٹا میں ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ان مقامات کو زیادہ تر لوگوں نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا اور فلم کے ذریعے ایک انوکھا تجربہ مل سکتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ فلم آئی میکس پر رلیز ہونے والی ہے تاکہ ناظرین اسے دیکھنے کا شاندار تجربہ محسوس کر سکیں۔
A post shared by Aamir Khan (@_aamirkhan) on Sep 18, 2018 at 10:56pm PDT
ٹھگس آف ہندستان کا ڈائریکٹشن عامر خان کی فلم دھوم 3 کے ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ نے کیا ہے۔ امیتابھ بچن کے ساتھ ساتھ فلم میں کٹرینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کردار میں ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔