Karan Johar اپنے 50 ویں یوم پیدائش پر دیں گے گرینڈ پارٹی، عالیہ و رنبیر سمیت بالی ووڈ ستاروں کی سجے گی محفل!
Karan Johar اپنے 50 ویں یوم پیدائش پر دیں گے گرینڈ پارٹی، عالیہ و رنبیر سمیت بالی ووڈ ستاروں کی سجے گی محفل! تصویر : @karanjohar/Instagram
karan Johar 50th Birthday Bash: قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ 25 مئی کی شام کو کرن جوہر انتہائی یادگار بنانا چاہتے ہیں ، اس لئے وہ ایک گرینڈ پارٹی آرگنائز کرنے کی تیاری میں ہیں ، جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، شاہ رخ خان سمیت کئی سلیبریٹیز شامل ہوسکتے ہیں ۔
فلم ساز کرن جوہر 25 مئی کو 50 سال کے ہونے جارہے ہیں ۔ اپنے 50 ویں یوم پیدائش کو وہ انتہائی خاص انداز میں سلیبریٹ کرنے والے ہیں ۔ ایسی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ 25 مئی کی شام کو کرن جوہر انتہائی یادگار بنانا چاہتے ہیں ، اس لئے وہ ایک گرینڈ پارٹی آرگنائز کرنے کی تیاری میں ہیں ، جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، شاہ رخ خان سمیت کئی سلیبریٹیز شامل ہوسکتے ہیں ۔ بالی ووڈ کے مشہور سلیبریٹیز کے ساتھ انڈسٹری کے کئی بڑے ڈٓائریکٹرس کے بھی اس پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق کرن جوہر اپنے 50 ویں یوم پدیائش کا جشن یش راج فلم اسٹوڈیو میں بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں کے ساتھ منائیں گے ، جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔
فلم ساز کرن جوہر ستاروں سے بھری پارٹی کی میزبانی کریں گے ۔ اس پارٹی کی تھیم بلیک اینڈ بلنگ ہوگی ۔ پارٹی میں دھرما پروڈکشن کے تحت کام کرنے والے سبھی ڈائریکٹرس موجود رہیں گے ۔ کرن کی اس ستاروں سے بھری پارٹی میں سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی شامل ہوسکتے ہیں ۔
وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو کرن جوہر پانچ سال کے طویل وقفہ کے بعد پھر سے ہدایت کاری میں واپسی کررہے ہیں ۔ وہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ اسٹارر فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کا ڈائریکشن کررہے ہیں ۔ فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں رنویر اور عالیہ کے ساتھ سپر اسٹار دھرمیندر ، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔
وہیں دوسری طرف ایان مکھرجی کے ڈائریکشن میں بنی عالیہ اور رنبیر اسٹارر فلم براہمستر ریلیز کیلئے تیار ہے ۔ براہمستر کرن جوہر کے پروڈکشن وینچر میں بنی ہے، جس میں عالیہ اور رنبیر پہلی مرتبہ ساتھ میں اسکرین شیئر کررہے ہیں ۔ عالیہ اور رنبیر کے ساتھ فلم میں امیتابھ بچن ، ناگارجن ، ڈمپل کپاڈیا اور مونی رائے نظر آئیں گے ۔ فلم نو ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔