ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صوفیہ حیات نے لگایا سنسنی خیز الزام ، کہا : جسمانی سمجھوتہ چاہتے تھے فلم میکرس

صوفیہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری طویل عرصہ سے ہے ۔ غیر ملکی ہونے کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی جھیلنی پڑی ۔

  • Share this:
اداکارہ صوفیہ حیات نے لگایا سنسنی خیز الزام ، کہا : جسمانی سمجھوتہ چاہتے تھے فلم میکرس
اداکارہ صوفیہ حیات نے لگایا سنسنی خیز الزام ، کہا : جسمانی سمجھوتہ چاہتے تھے فلم میکرس

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت  (Sushant Singh Rajput)  کی اچانک ہوئی موت نے سبھی کو حیران کردیا ہے ۔ اداکار نے 34 سال کی عمر میں ہی دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔ کوئی اس کو ڈپریشن سے جوڑ رہا ہے تو کوئی بالی ووڈ میں اقربا پروری کو اس کی وجہ بتا رہا ہے ۔ اب بگ باس کے ساتویں سیزن میں کنٹیسٹنٹ رہ چکی صوفیہ حیات (Sofia Hayat)  نے بھی اقربا پروری کو لے کر اپنا تجربہ شیئر کیا ہے ۔


اسپاٹ بوائے سے بات چیت کرتے ہوئے صوفیہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری طویل عرصہ سے ہے ۔ غیر ملکی ہونے کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی جھیلنی پڑی ۔ بالی ووڈ کے کئی بڑے فلم میکرس نے مجھے کام کرنے کیلئے مدعو کیا تھا ۔ فلم ڈٓائری آف اے بٹرفلائی میں مجھے کاسٹ بھی کیا گیا ۔ جلد ہی کئی بڑے فلم میکرس اور ایکٹرس نے مجھ پر چانس مارنے کی کوشش کردئے ۔ وہ جسمانی سمجھوتہ چاہتے تھے ۔ میں نے کبھی انہیں خود کو ہاتھ لگانے نہیں دیا ۔ مسلسل بلانے کے بعد بھی کام کے وقت کے بعد میں کسی سے ملنے نہیں گئی ۔


صوفیہ نے بتایا کہ ان کی بات نہیں ماننے پر میرا کام دوسری لڑکیوں کو دیا جانے لگا ۔ فلم سے میرے سینس کاٹ دئے جانے لگے ۔ کئی فلمیں روک دی گئیں ۔ وہ ہر مرتبہ مجھے بیچنے یا خریدنے کی کوشش کرتے ۔ اس کے بعد میں نے اپنے ملک واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا ۔ میں اقربا پروری کا شکار نہیں بننا چاہتی تھی ۔




 




View this post on Instagram




 

I have nothing to prove to anyone.... What a blessed place to be...


A post shared by Sofia Hayat (@sofiahayat) on





صوفیہ حیات نے کہا کہ اس کو بطور وائلڈ کارڈ کنٹسٹینٹ بگ باس میں انٹری ملی ۔ یہ شو بڑا پلیٹ فارم تھا ، لیکن ایسا لگا کہ یہ شو ان کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کا ایک منصوبہ تھا ۔ بگ باس میں اس کے حصے کو اس طرح سے ایڈٹ کیا گیا کہ لوگ کبھی بھی ان کا ریئل سائیڈ نہیں دیکھ پائے ۔
First published: Jun 30, 2020 11:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading