ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فاطمہ ثنا شیخ کے گھر میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے پایا قابو، اداکارہ نے اس طرح ادا کیا شکریہ

فاطمہ ثنا شیخ (Fatima Sana Sheikh) نے اپنی انسٹا گرام (Instagram) اسٹوری میں فائر بریگیڈ (Fire Brigade) کی گاڑی کی تصویر شیئر کی۔ ساتھ میں ممبئی (Mumbai) فائر بریگیڈ کو ٹیگ کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

  • Share this:
فاطمہ ثنا شیخ کے گھر میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے پایا قابو، اداکارہ نے اس طرح ادا کیا شکریہ
فاطمہ ثنا شیخ کے گھر میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے پایا قابو، اداکارہ نے اس طرح ادا کیا شکریہ

ممبئی: ’دنگل’ فیم اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ (Fatima Sana Shaikh) نے سوشل میڈیا کے ذریعہ جانکاری دی کہ ممبئی (Mumbai) میں ان کے گھر پر آگ لگ گئی تھی۔ فاطمہ کے پوسٹ کے مطابق، آگ زیادہ نہیں پھیلی تھی۔ فاطمہ ثنا شیخ جمعرات کی دیر شب انسٹا گرام (Instagram) پر اسٹوری پوسٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا- ’ابھی میرے گھر پر آگ لگ گئی تھی۔ گھبراہٹ میں نے فوراً فائر ڈپارٹمنٹ کو فون کیا اور وہ کچھ ہی دیر میں میرے گھر پر آگئے اور حالات کو سنبھال لیا۔ تھینکو سو مچ ممبئی فائر بریگیڈ (بہت بہت شکریہ ممبئی فائر بریگیڈ)۔


تصویر: فاطمہ ثنا شیخ کی انسٹا گرام اسٹوری سے۔
تصویر: فاطمہ ثنا شیخ کی انسٹا گرام اسٹوری سے۔


فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں فائر بریگیڈ کی گاڑی کی  تصویر ڈالی ساتھ میں ممبئی فائر بریگیڈ کو ٹیگ کرکے انہیں شکریہ ادا کیا۔ حال ہی میں فاطمہ ثنا شیخ کی فلم لوڈو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ فلم کو انوراگ باسو نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ لوڈو میں فاطمہ کے ساتھ پنکج ترپاٹھی، راجکمار راو، ابھشیک بچن، سانیا ملہوترا، آدتیہ رائے کپور اور آشا نیگی جیسے کئی فنکار نظر آئے تھے۔


 




فاطمہ ثنا شیخ کی دوسری فلم ’سورج پر منگل بھاری’ بھی کچھ دن پہلے ہی ریلیز ہوئی تھی۔ لاک ڈاون کے بعد یہ پہلی فلم تھی، جو سنیما ہال میں لگی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 04, 2020 06:06 PM IST