سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے ہی بالی ووڈ میں اقربا پروری پر اب تک کی سب سے تیکھی بحث چل رہی ہے ۔ لوگ سوشل میڈیا پر الزام لگا رہے ہیں کہ اسٹار کڈس کو بالی ووڈ میں جد و جہد کئے بغیر ہی آسانی سے فلمیں مل جاتی ہیں ۔ یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ اسٹار کڈس کی فلمیں باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ بھی کریں ، تو بھی انہیں اپنے رابطے کی وجہ سے مسلسل مواقع ملتے رہتے ہیں ۔
فلم انڈسٹری کے جانکار اور کچھ فنکاروں کا کہنا ہے کہ اسٹار کڈس کو شروع میں فائدہ ملتا ہے اور انہیں شروعاتی فلمیں مل جاتی ہیں ، لیکن جب وہ دمدار اداکاری کرکے ہٹ فلمیں نہیں دیتے ہیں تو ناظرین انہیں بھلا دیتے ہیں ۔ اقربا پروری کی اس بحث کے درمیان ٹوینکل کھنہ جیسے ستارے اس کی بہترین مثال ہیں ، جنہیں نہ چاہتے ہوئے ایکٹر بننا پڑا ۔ انڈسٹری میں کئی سال کام کرنے کے بعد انہوں نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔ ٹوینکل کھنہ بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی بیٹی ہیں ۔
ٹوینکل کھنہ نے ایک پینل مباحثہ میں کریئرکے بارے میں کچھ انکشافات کئے تھے ۔ کھنہ نے کہا تھا کہ جب آپ اپنی کامیابی کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں تو ناکامی سے باہر نکلنا آسان ہوتا ہے ۔ 12 ویں کلاس میں میتھس میں میرے ۹۷ نمبرات تھے ، مجھے چارٹرڈ اکاونٹینٹ بننے کی خواہش تھی ، لیکن مشکل یہ تھی کہ میرے ماں پاب بالی ووڈ سپر اسٹارس تھے ۔ میرے لئے یہ ممکن نہیں تھا کہ میں انہیں اداکاری کے علاوہ کسی دوسرے کریئر کیلئے راضی کرپاتی ۔
ٹوینکل نے انکشاف کیا کہ ان کی ماں ڈمپل کپاڈیا نے ان سے کہا کہ اگر تم چارٹرڈ اکاونٹینٹ بننا چاہتی ہو تو یہ ایک کامیاب اداکارہ بننے کے بعد کرسکتی ہو ، لیکن اگر تم پہلے چارٹرڈ اکاونٹینٹ بن گئی تو بعد میں اداکارہ بننا مشکل ہوجائے گا ۔ ٹوینکل نے مزید کہا کہ فلموں میں آٹھ سالوں تک کام کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا تھا کہ میں ایک اداکارہ کے طور پر ناکام ہوئی ہوں ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ میں کسی اور شعبہ میں پرفارم نہیں کرسکتی ہوں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔