ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نورا فاتحی نے سنگر بادشاہ کے اڑائے ہوش ، نو نو کرکے بھی کرنا پڑ گیا یہ کام ، دیکھیں ویڈیو

نورا فاتحی جلد ہی اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی میں نظر آنے والی ہیں ۔ اس فلم کے ایک گانے ہائے گرمی میں اپنے دھماکہ دار ڈانس سے انہوں نے لوگوں کا دل جیت لیا ہے ۔

  • Share this:
اداکارہ نورا فاتحی نے سنگر بادشاہ کے اڑائے ہوش ، نو نو کرکے بھی کرنا پڑ گیا یہ کام ، دیکھیں ویڈیو
نورا فاتحی نے سنگر بادشاہ کے اڑائے ہوش ، نو نو کرکے بھی کرنا پڑ گیا یہ کام ، دیکھیں ویڈیو

بالی ووڈ اداکارہ نورا فاتحی کے یوں تو آپ نے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھے ہوں گے ، لیکن نورا کا ان دنوں ایک ویڈیو ریپر بادشاہ کے ساتھ وائرل ہورہا ہے ، جس میں نورا کے سامنے بادشاہ گھٹنے ٹیکتے نظر آرہے ہیں ۔ نورا فاتحی جلد ہی اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی میں نظر آنے والی ہیں ۔ اس فلم کے ایک گانے ہائے گرمی میں اپنے دھماکہ دار ڈانس سے انہوں نے لوگوں کا دل جیت لیا ہے ۔ وائرل ویڈیو بھی اسی گانے کو لے کر ہے ، جس میں نورا فاتحی نے ڈرا ڈرا کر بادشاہ کو دن میں ہی تارے دکھا دئے ۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بادشاہ کے ساتھ مل کر نورا فاتحی موبائل میں فلم اسٹریٹ ڈانسر کا گانا گرمی سانگ دیکھ رہی ہوتی ہیں ۔ نورا انہیں اس فلم کا سگنیچر اسٹیپ کرنے کیلئے بولتی ہیں ۔ بادشاہ اس چیلنج کو قبول کرنے سے انکار کردیتے ہیں ، مگر اس کے بعد جہاں وہ جاتے ہیں ، نورا انہیں پریشان کرتی نظر آتی ہیں ۔




اس ویڈیو کو نورا فاتحی نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ۔ اس ویڈیو کو اپ لوڈ ہوئے ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے ہیں کہ اب تک اس کو 16 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ اس ویڈیو پر مداح اپنے تبصرے بھی کررہے ہیں ۔

نورا فاتحی ویسے بھی اپنے ڈانس کیلئے کافی مشہور ہیں اور انہوں نے باہوبلی اور ستیہ میو جیتے کے دلبر گانے پر ڈانس کرکے کافی سرخیاں حاصل کی تھیں ۔
First published: Jan 20, 2020 05:40 PM IST