ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

گوہر خان - زید دربار کی شادی کی تاریخ ہوئی فائنل، اس دن ہوگا نکاح

گوہر خان (Gauahar Khan) اور زید دربار (Zaid Darbar) دونوں اپنے رشتے کو شادی کے بندھن میں باندھ کر نیا نام دیں گے۔ دونوں کی فیملی نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

  • Share this:
گوہر خان - زید دربار کی شادی کی تاریخ ہوئی فائنل، اس دن ہوگا نکاح
گوہر خان - زید دربار کی شادی کی تاریخ ہوئی فائنل، اس دن ہوگا نکاح

ممبئی: بگ باس 7 (Bigg Boss 7) کی فاتح رہیں ماڈل اور اداکارہ گوہر خان (Gauahar Khan) اس وقت اسماعیل دربار (Ismail Darbar) کے بیٹے فیمس ٹک ٹاکر زید دربار (Zaid Darbar) اور شادی کی افواہوں کے ساتھ اپنے رشتے کے لئے چرچا میں ہیں۔ بگ باس -14 (Bigg Boss 14) کےگھر سے باہر نکلنے کے بعد حال ہی میں اس جوڑے کو گوا میں چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ دونوں کی شادی کو لے کر قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں 22 نومبر کو شادی کرنے والے ہیں، لیکن خب ہے کہ شادی نومبر میں نہیں بلکہ دسمبر میں کریں گے۔ اس کے لئے انہوں نے ایک خاص دن کا انتخاب کیا ہے۔


 





میوزک کمپوزر اسماعیل دربار (Ismail Darbar) نے حال ہی میں دونوں کے رشتے کو منظوری دی تھی۔ ای ٹائمس کی ایک خبر کے مطابق، گوہر خان (Gauahar Khan) اور زید درباد (Zaid Darbar) دونوں اپنے رشتے کو شادی کے بندھن میں باندھ کر نیا نام دیں گے۔ دونوں 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ گوہر خان اور زید دربار نے شادی کرنے کے لئے 25 دسمبر کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ شادی تقریب 22 دسمبر سے شروع ہوں گے۔ اس میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شامل ہوں گے۔

 







Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 03, 2020 04:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading