ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

گوہر خان پریگننسی کی بات پر ہوئیں ناراض، بولیں- ’تمہارا دماغ خراب ہے اور فیکٹس بھی’

خبریں آنے لگیں کہ شادی کے تین ماہ کے اندر ہی گوہر خان (Gauhar Khan) حاملہ ہیں۔ گوہر خان نے دسمبر 2020 میں ہی زید دربار (Zaid Darbar) سے شادی کی تھی۔ اپنی پریگننسی کی خبروں کو لے کر گوہر خان نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

  • Share this:
گوہر خان پریگننسی کی بات پر ہوئیں ناراض، بولیں- ’تمہارا دماغ خراب ہے اور فیکٹس بھی’
گوہر خان پریگننسی کی بات پر ہوئیں ناراض، بولیں- ’تمہارا دماغ خراب ہے اور فیکٹس بھی’

ممبئی: اداکارہ گوہر خان (Gauhar Khan) ان دنوں کافی برے وقت سے گزر رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کے والد کا انتقال ہوگیا، انہوں نے گزشتہ 5 مارچ کو آخری سانس لی۔ ایسے میں گوہر خان ان دنوں کافی پریشان چل رہی ہیں۔ گوہر خان نے سوشل میڈیا (Social Media) پر اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی تھی۔ اس درمیان خبریں آنے لگیں کہ شادی کے تین ماہ کے اندر ہی گوہر خان حاملہ ہیں۔ گوہر خان نے دسمبر 2020 میں ہی زید دربار (Zaid Darbar) سے شادی کی تھی۔ اپنی پریگننسی کی خبروں کو لے کر گوہر خان نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔


انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پریگننسی کی خبروں کو غلط بتایا ہے۔ دراصل، حال ہی میں ایک نیوز پورٹل نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ پورٹل کی خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گوہر خان نے اب تک ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے اس خبر کے لئے پورٹل پر کھل کر ناراضگی ظاہر کی ہے۔




گوہر خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے- ’تمہارا دماغ خراب ہے اور فیکٹس بھی۔ 12 سال چھوٹے والی غلط نیوز ہوئی پرانی تو خبریں لکھنے سے پہلے فیکٹ چیک کرلیا کریں۔ میں نے حال ہی میں اپنے والد کو کھویا ہے، تو اپنے بے بنیاد رپورٹس کو لے کر کچھ تو حساس رہیں، میں حاملہ نہیں ہوں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ‘۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Zaid Darbar (@zaid_darbar)






دراصل، گوہر خان کے شوہر زید دربار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا- ’کنفرم ہے، ہمارے ساتھ ایک نیا رکن جڑا ہے۔ ان کے ردعمل سے کیا لگ رہا ہے، کون ہے؟ کمنٹ کرکے بتاو’۔ زید دربار کے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے بیشتر صارفین نے گوہر خان کے حاملہ ہونے کی بات ہی کہی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 11, 2021 01:44 PM IST