کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرکے بری طرح پھنسیں اداکارہ گوہر خان ، FWICE نے لیا بڑا فیصلہ
کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرکے بری طرح پھنسیں اداکارہ گوہر خان ، FWICE نے لیا بڑا فیصلہ ۔ gauaharkhan/Instgram
فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز نے مشترکہ جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کورونا پازیٹیو ہونے کے باوجود گوہر خان (Gauahar khan) کا اس طرح سے ہوم کوارنٹائن ضابطے کی خلاف ورزی کرنا بے حد غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ فیڈریشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایسا کرتے ہوئے گوہر خان یہ بھول گئیں کہ وہ کتنے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں ۔
ممبئی : کورونا پازیٹیو ہونے کے باوجود ہوم کوارنٹائن کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں فلم اداکارہ گوہر خان کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز(ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے گوہر خان کے اس لاپروا رویہ سے ناراض ہوکر ان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو مہینے تک ہمارے اراکین ان کے ساتھ کوئی کام نہیں کریں گے ۔
فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز نے مشترکہ جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کورونا پازیٹیو ہونے کے باوجود گوہر خان کا اس طرح سے ہوم کوارنٹائن ضابطے کی خلاف ورزی کرنا بے حد غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ فیڈریشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایسا کرتے ہوئے گوہر خان یہ بھول گئیں کہ وہ کتنے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں ۔ ہوم کوارنٹائن کیلئے بی ایم سی نے ان کے ہاتھ پر اسٹیمپ بھی لگایا تھا ، اس کے باوجود گوہر خان گھر سے باہر نکل کر ادھر ادھر گھوم رہی تھیں اور شوٹنگ کررہی تھیں۔ ان کے اس برتاؤ کو قطعی طور درست قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیڈریشن نے ان کے ساتھ دو مہینے تک کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈریشن سے منسلک تمام اراکین ، اداروں اور گوہر کو تعاون نہ کرنے کے معاملے میں نوٹس بھیجا گیا ہے ۔
در اصل میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کووڈ پازیٹیو اداکارہ گوہر خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ ان پر ضابطے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ گوہر خان کورونا پازیٹیو ہونے کے باوجود اوشیوارہ کے علاقہ میں گھومتی ہوئی نظر آئی تھیں ، تو مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس کی شکایت کی تھی ۔ بی ایم سی کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 گائیڈ لائنس تمام لوگوں کیلئے یکساں ہیں ۔ اس پر سبھی لوگوں کیلئے عمل کرنا لازمی ہے ۔ ہم تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کورونا کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔