اداکارہ گوہر خان اور زید دربار یہاں منا رہے ہیں اپنا ہنی مون ، دیکھیں تصاویر
اداکارہ گوہر خان اور زید دربار یہاں منا رہے ہیں اپنا ہنی مون ، دیکھیں تصاویر (photo- @zaid_darbar/Instagram)
زید دربار (Zaid Darbar) اور گوہر خان (Gauahar Khan) نے 25 دسمبر 2020 کو شادی کی تھی ۔ شادی کے بعد گوہر خان سیدھے اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کیلئے لکھنو چلی گئی تھی ۔ لیکن اب موقع ملتے ہی یہ جوڑی اودے پور پہنچ گئی ہے ۔
تانڈو ویب سیریز میں نظر آرہی اداکارہ گوہر خان ان دنوں اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ اودے پور میں اپنا ہنی مون منارہی ہیں ۔ نئی نویلی دلہن گوہر خان شادی کے اگلے دن ہی کام پر لوٹ گئی تھیں ، لیکن اب اپنی شوٹنگ اور پروموشنز ختم کرکے دونوں اودے پور میں چھٹیاں منارہے ہیں ۔ گوہر خان نے اپنی ہنی مون کی کچھ رومانٹک تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔
گوہر خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے ، جس میں وہ فلم دوستانہ کا گانا جانے کیوں پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ ہمیشہ کی طرح اس میں بھی گوہر خان کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ گوہر نے ساتھ ہی کیپشن میں بھی لکھا : میں اپنے شوہر کے ساتھ ٹرپ پر ہوں ، یہ مجھے بہت خوشی دیتا ہے ۔ زید دربار کے ساتھ یہ میری پہلی چھٹی ہے ۔
شادی کے بعد زید دربار اور گوہر خان اودے پور چھٹی پر گئے ہیں ۔ زید نے بھی اپنے اس اودے پور چھٹی کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔ زید نے لکھا : فائنلی ہمارا ٹائم ۔ جس پر فینس جم کر اپنا پیار برسارہے ہیں ۔
زید دربار اور گوہر خان نے 25 دسمبر 2020 کو شادی کی تھی ۔ شادی کے بعد گوہر خان سیدھے اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کیلئے لکھنو چلی گئی تھی ۔ لیکن اب موقع ملتے ہی یہ جوڑی اودے پور پہنچ گئی ہے ۔ ان دنوں وہ تانڈو کو لے کر بھی سرخیوں میں ہے ۔ گوہر کی ویب سیریز تانڈو 15 جنوری کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی ، جس میں سیف علی خان اور ڈمپل کپاڈیا لیڈ رول میں ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔