اداکارہ گوہر خان نے شیئر کیا ڈیجیٹل ویڈنگ کارڈ ، زید دربار کے ساتھ لو اسٹوری کی دکھی جھلک
اداکارہ گوہر خان نے شیئر کیا ڈیجیٹل ویڈنگ کارڈ ، زید دربار کے ساتھ لو اسٹوری کی دکھی جھلک (photo credit: instagram/@gauharkhan)
گوہر خان (Gauhar Khan) نے انسٹاگرام پر اپنی لو اسٹوری اور شادی کا ڈیجیٹل ویڈنگ کارڈ شیئر کیا ہے ، جس میں گوہر اور زید کے کارٹون کے ساتھ دونوں کی پوری لو اسٹوری بتائی گئی ہے ۔ اداکارہ کے فینس کے درمیان ان کا یہ یونیک ڈیجیٹل ویڈنگ کارڈ کافی پسند کیا جارہا ہے ۔
بگ باس سات کی فاتح ، ماڈل اور اداکارہ گوہر خان ان دنوں میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ گورہر خان 25 دسمبر کو زید دربار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں ۔ اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر زید دربار کو لے کر اپنے پیار کا اظہار کیا تھا اور پھر کچھ تصویروں کے ساتھ اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا ۔ اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس کے ذریعہ اداکارہ نے زید دربار کے ساتھ اپنی لو اسٹوری شیئر کی ہے ۔
گوہر خان نے انسٹاگرام پر اپنی لو اسٹوری اور شادی کا ڈیجیٹل ویڈنگ کارڈ شیئر کیا ہے ، جس میں گوہر اور زید کے کارٹون کے ساتھ دونوں کی پوری لو اسٹوری بتائی گئی ہے ۔ اداکارہ کے فینس کے درمیان ان کا یہ انوکھا ویڈنگ کارڈ کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ ویڈیو میں یہ صاف نظر آرہا ہے کہ دونوں کے درمیان کی لو اسٹوری کیسے شروع ہوئی اور آخر زید نے گوہر خان کو شادی کیلئے کیسے پرپوز کیا ۔
خیال رہے کہ گوہر خان زید دربار کے ساتھ 25 دسمبر کو نکاح کرنے جارہی ہیں ۔ حال ہی میں دونوں کا پری ویڈنگ فوٹوشوٹ بھی ہوا تھا ، جس میں دونوں کی کیمسٹری صاف نظر آرہی تھی ۔ دونوں حال ہی میں اپنے کنبہ کے ساتھ دبئی چھٹی پر بھی گئے تھے ۔ زید اور گوہر اکثر ہی ساتھ میں اپنی تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں، جو دونوں کے فیسن کے درمیان کافی پسند کی جاتی ہیں ۔ دونوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔