ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

گوری خان نے شیئر کی 2007 کی اپنی تصویر، بولیں- مجھے یہ لُک یاد ہے’

گوری خان تصویر میں پوری طرح سے بدلی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ گوری خان نے اپنی یہ تصویر اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئرکی ہے، جس میں وہ پوری طرح سے بدلی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
گوری خان نے شیئر کی 2007 کی اپنی تصویر، بولیں- مجھے یہ لُک یاد ہے’
گوری خان نے شیئر کی 2007 کی اپنی تصویر، بولیں- مجھے یہ لُک یاد ہے’

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کی بیوی اور انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان (Gauri Khan) نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی ہے۔ گوری خان کی یہ تصویر 2007 کی ہے، جس میں وہ ٹاپ اور اسکرٹ میں نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 13 سالوں میں ان کا لُک کتنا بدل گیا ہے۔ گوری خان تصویر (Gauri Khan Photo) میں پوری طرح سے بدلی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ گوری خان نے اپنی یہ تصویر اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی ہے، جس میں وہ پوری طرح سے بدلی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


تصویر شیئر کرتے ہوئے  گوری خان نے کیپشن میں لکھا ہے- ’مجھے یہ لُک یاد ہے’۔ تصویر میں گوری خان وہائٹ ٹاپ اور بلو اسکرٹ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گوری خان نے لکھا ہے- ’مجھے اس تصویر سے پیار ہے’۔ گوری خان کی اس تصویر پر ان کے مداحوں کا بھی ردعمل آرہا ہے۔ لوگ کمنٹس کے ذریعہ گوری خان کے لُک کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے گوری خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے- ’مجھے یہ اسکرٹ پسند آیا’۔




واضح رہے کہ گوری خان کی یہ تصویر ان کے ایک فین پیج سے شیئر کی گئی تھی، جس میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان بھی نظر آ رہے ہیں، جس کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ تصویریں وکرم چٹوال کی شادی کی تھیں۔ تصویروں میں گوری خان شوہر، اداکار شاہ رخ خان اور فلم پروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ دکھائی دیں۔ گوری خان کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کے مداح بھی ان کی اس تصویر پر مسلسل کمنٹ کر رہے ہیں اور ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 06, 2020 10:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading