شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) اور گوری خان (Gauri Khan) کی لاڈلی سہانا خان (Suhana Khan) کا آج اسپیشل دن ہے۔ ’دی آرچیج‘ (The Archies) سے سنیما اپنی شاندار شروعات کرنے جا رہیں سہانا خان آج 22 برس (Suhana Khan 22nd birthday) کی ہوگئی ہیں۔ بیٹی کے اس خاص دن کو بھلا ماں کیسے بھول سکتی ہیں۔ اس لئے انہوں نے نصف شب کو بیٹی کو سوشل میڈیا (Social Media) پر اسپیشل احساس کراتے ہوئے سہانا خان کی ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ بیٹی پر پیار (Gauri Khan wishes with kiss to Suhana Khan) ظاہر کیا۔
سہانا خان (Suhana Khan) بالی ووڈ کی وہ اسٹار کڈ ہیں، جن کی فین فالوئنگ سوشل میڈیا پر کافی زبردست ہے۔ فینس ان سے بے حد پیار کرتے ہیں اور ان کے ڈیبیو کا انتظار بے صبری سے کر رہے ہیں۔ ’دی آرچیج‘ (The Archies) سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہیں سہانا خان کو ان کی ماں گوری خان (Gauri Khan) نے سوشل میڈیا (Social Media) پر یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی، جس کے بعد پوسٹ پر سیلبس سے لے کر فینس تک انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
ماں گوری خان نے کیا بیٹی کے لئے اسپیشل پوسٹگوری خان نے سہانا خان کی ایک گلیمرس تصویر شیئر کی اور اس تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا- برتھ ڈے گرل۔ اس کے ساتھ انہوں کسنگ ایموجی بھی بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر فینس سہانا خان کی یہ نایاب تصویر دیکھ کر ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

گوری خان کا پوسٹ
سہانا خان کو سوشل میڈیا پر مل رہی ہے مبارکبادگوری خان نے نصف شب کو اس پوسٹ کو شیئر کیا، جس کے بعد سے مسلسل بہت سے سیلبرٹیز اور فینس کمنٹ کرکے سہانا خان کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ شویتا بچن، فرح خان، منیش ملہوترا سے لے کر کرن جوہر اور نیہا دھوپیا تک، کئی شخصیات نے کمنٹ سیکشن میں سہانا خان کو مبارکباد پیش کی ہیں۔
2023 میں نظر آئے گا سہانا خان کا پردے پر جلوہآپ کو بتا دیں کہ سہانا خان کی فلم ‘دی آرچیج‘ سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے جا رہی ہیں، جو سال 2023 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ زویا اختر کی اس فلم سے خوشی کپور، امیتابھ بچن کے ناتی اگستے نندا بھی اپنی شاندار شروعات کرنے والے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔