ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ گہنا وششٹھ کو کرائم برانچ نے کیا گرفتار ، پورن ریکیٹ چلانے کا لگا ہے الزام

ویب سائٹ پر فحش مواد اپ لوڈ کرنے کو لے کر ہفتہ کی دوپہر گہنا وششٹھ (Gehana Vasisth) سے پوچھ گچھ کی گئی تھی ۔ انہیں آج ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

  • Share this:
اداکارہ گہنا وششٹھ کو کرائم برانچ نے کیا گرفتار ، پورن ریکیٹ چلانے کا لگا ہے الزام
اداکارہ گہنا وششٹھ کو کرائم برانچ نے کیا گرفتار ، پورن ریکیٹ چلانے کا لگا ہے الزام ۔ تصویر : gehana_vasisth/Instagram

پورنوگرافک ویڈیوز معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ نے بڑی کارروائی کی ہے ۔ آلٹ بالاجی کی ایڈلٹ سیریز گندی بات میں اداکاری کرچکی اداکارہ گہنا وششٹھ کو ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے گرفتار کرلیا ہے ۔ گہنا پر اپنی ویب سائٹ کیلئے پورن ویڈیو شوٹ کرنے اور انہیں اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے ۔ انہیں آج ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ پولیس دیگرماڈل ، سائیڈ اداکارائیں اور کچھ پروڈکشن ہاوس کی حصہ داری کی بھی نگرانی کررہی ہے ، جن پر گروہ کے ذریعہ شوٹ کی گئی ایڈلٹ فلموں کو موبائل ایپ اور ویب سائٹوں پر ایڈٹ کرکے اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے ۔


اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد پولیس تیزی سے جانچ کررہی ہے ۔ مس ایشیا بکنی کا تاج جیتنے والی گہنا وششٹھ نے اشہتارات ، ہندی اور تیلگو سنیما میں کام کیا ہے ۔ ویب سائٹ پر فحش مواد اپ لوڈ کرنے کو لے کر ہفتہ دوپہر کو گہنا سے پوچھ گچھ کی گئی تھی ۔




ذرائع کے مطابق گہنا کا خود کا پروڈکشن ہاوس تھا ، جہاں پر ویب سیریز اور سیریل کے نام پر پورنوگرافک ویڈیوز بنائے جاتے تھے اور انہیں اپ لوڈ کیا جاتا تھا ۔ اس معاملہ میں کرائم برانچ نے اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ گہنا کو ملا کر گرفتار افراد کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے ۔

ٹی او آئی کی ایک خبر کے مطابق انہوں نے 87 قابل اعتراض اور فحش ویڈیوز شوٹ کئے ہیں اور انہیں اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا ہے ۔ اس ویب سائٹ پر کنٹینٹ لینے کیلئے سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ جن لوگوں نے سبسکرپشن لیا ہے ، انہیں دوہزار روپے کی ادائیگی کرنی ہوتی ہے اور اس کے ذریعہ گہنا اور ان کی ٹیم کافی پیسے کما رہی تھی ۔

اس ویب سائٹ کے خلاف تین لوگوں نے شکایت درج کرائی تھی ۔ ان کا الزام تھا کہ زبردستی پورن فلم میں کام کرایا جارہا تھا ۔ جمعرات کو کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے ملاڈ میں واقع آئی لینڈ کے گرین پارک بنگلہ پر چھاپہ ماری کی تھی ۔ اس چھاپہ ماری میں پولیس نے یاسمین بیگ خان ، پرتبھا نلاوڑے ، مونو گوپال داس جوشی ، بھانو سوریم ٹھاکر اور محمد آصف کو گرفتار کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 07, 2021 10:21 AM IST