உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ گہنا وششٹھ نے نیوڈ ہوکر کیا انسٹاگرام لائیو ، لوگوں سے پوچھا : میں نے نہیں کچھ نہیں پہنا ہے ، کیا بیہودہ لگ رہی ہوں؟، دیکھئے وائرل ویڈیو

    اداکارہ گہنا وششٹھ نے نیوڈ ہوکر کیا انسٹاگرام لائیو ، لوگوں سے پوچھا : میں نے نہیں کچھ نہیں پہنا ہے ، کیا بیہودہ لگ رہی ہوں؟، دیکھئے وائرل ویڈیو ۔ تصویر : Instagram @gehana_vasisth

    اداکارہ گہنا وششٹھ (Gehana Vasisth) کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ۔ گہنا اس مرتبہ انسٹاگرام پر لائیو آئیں ، لیکن وہ لائیو سیشن کے دوران نیوڈ تھیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پورونوگرافی معاملہ میں ممبئی کے مالونی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد گہنا وششٹھ کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ گہنا اس مرتبہ انسٹاگرام پر لائیو آئیں ، لیکن وہ لائیو سیشن کے دوران نیوڈ تھیں ۔ گہنا کے اس طرح انسٹاگرام پر نیوڈ لائیو آنے کے پیھچے ایک وجہ تھی ۔ دراصل وہ لوگوں سے یہ جاننا چاہتی تھیں کہ جس طرح وہ لائیو آئی ہوئی ہیں ، کیا اس میں وہ بیہودہ لگ رہی ہیں ۔

      انہوں نے لائیو سیشن کے دوران لوگوں سے کہا : دوستوں میں آپ سب کے سامنے لائیو بیٹھی ہوں ، مجھے بتائیے کیا میں بیہودہ لگ رہی ہوں ؟ کیا میں گھٹیا لگ رہی ہوں؟ یا میں ایسی کہیں لگ رہی ہوں ، جس کو آپ پورن مواد میں شمار کرسکتے ہیں ؟ کیا میری سرگرمی کچھ بھی ایسا لگ رہا ہے ، جسے آپ پورن کی کٹیگری میں رکھ سکتے ہیں؟ یہ مجھے بتائیے اور یقین کیجئے کہ میں نے کچھ نہیں پہنا ہوا ہے ، اس لئے میرا کہنا ہے کہ میں نے کچھ نہیں پہنا ہے ، لیکن پھر بھی آپ اس کو پورن کی کٹیگری میں کاونٹ نہیں کررہے ہیں اور میری جو باقی ویڈیوز ہیں ، جہاں تو میں نے اچھے اچھے کپڑے پہن رکھے ہیں ، پھر بھی اس کو پورن کہہ رہے ہیں ، یہ تو غلط بات ہے نا؟ سبھی لوگ کہہ رہے ہیں پورن شوٹ کیا اور ابھی میں نے کچھ نہیں پہنا ہوا ہے تو اپ اس کو پورن  نہیں کہہ رہے ہیں ؟ ہائیپوکریسی کی حد ہے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Gehana Vasisth (@gehana_vasisth)





      بتادیں کہ اس سے پہلے جب گہنا کے خلاف ممبئی کے مالونی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی تو انہوں نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا تھا کہ میں راج کندرا کی حمایت میں بول رہی ہوں ، اس لئے میرے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ مجھے جان بوجھ کر پھنسایا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں میرا نام جان بوجھ کر لیا جارہا ہے ۔ یہ متاثرہ لڑکی پانچ مہینے سے کہاں تھی ، جب مجھے کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا ۔ اس وقت یہ کیوں نہیں سامنے آئی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: