ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

قادر خان کے بیٹے کے الزاموں پر بالی ووڈ اداکار گووندا کا جواب، کہی ایسی بات

قادر خان کے ساتھ کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کر چکے ادکار گووندا نے قادر خان کے انتقال کے بعد انہیں اپنے والد کے جیسا بتایا تھا۔

  • Share this:
قادر خان کے بیٹے کے الزاموں پر بالی ووڈ اداکار گووندا کا جواب، کہی ایسی بات
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے قدآور اداکار اور مصنف قادر خان اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ گزشتہ دنوں کناڈا میں قادر خان کا انتقال ہو گیا۔ قادر خان کافی  دنوں سے بیمار تھے۔ کناڈا میں ہی ان کی تدفین کی گئی ہے۔ جہاں ایک طرف قادر خان کے انتقال سے بالی ووڈ غم میں ہے وہیں ان کے بیٹے سرفراز نے فلم انڈسٹری کے لوگوں پر الزام لگاکر تنازع چھیڑ دیا ہے۔ قادر خان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے سرفراز نے بالی ووڈ ستاروں پرالزام لگایا کہ وہ سبھی بے رحم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ان کے والد

سرفراز نے کہا کہ جب تک ان کے والد فلموں میں ایکٹو تھے تو بالی ووڈ کے لوگوں کا ان کے گھر آنا جانا ہوا کرتا تھا اور لوگ یاد بھی کرتے تھے لیکن جب قادر خان فلموں سے دور ہوئے تو لوگ بھی دور ہوتے چلے گئے تو کسی نے ان کا حال چال نہیں پوچھا۔

قادر خان کے ساتھ کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کر چکے ادکار گووندا نے قادر خان کے انتقال کے بعد انہیں اپنے والد کے جیسا بتایا تھا۔ گووندا کی اس بات پر طنز کرتے ہوئے سرفراز نے کہا تھا۔ " مہربانی کرکے گووندا سے  پوچھئے کہ کتنی مرتبہ انہوں نے میرے والد کی صحت کے  بارے میں پوچھا تھا۔ کیا انہوں نے اپنے والد کے انتقال کے بعد ایک بھی بار ہمیں فون کرنے کی زحمت کی"؟  قادر خان کے بیٹے کا غصہ، کہا۔ گووندا سے پوچھو کتنی مرتبہ جانا میرے پاپا کاحال

سرفراز کے اس الزام پر اب گووندا نے بھی جواب دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سرفراز کے الزاموں پر جواب دیتے ہوئے گووندا نے کہا " سرفراز ابھی بچے ہیں اس لئے میں ان کی بات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ہوں"۔ بتا دیں کہ انٹرویو میں گووندا نے قادرخان کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ سیٹ پر دونوں کے درمیان زبردست یکسانیت تھی۔

First published: Jan 08, 2019 12:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading