ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکار اروند راٹھور کا انتقال، 83 سال کی عمر میں لی آخری سانس

بالی ووڈ کی کئی فلموں میں نظر آچکے گجراتی فلموں اور تھیئیٹر کے سینئر اداکار اروند راٹھور (Arvind Rathod) کا انتقال ہوگیا ہے۔ اداکار طویل وقت سے بیمار چل رہے تھے، جس کے بعد 83 سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔

  • Share this:
اداکار اروند راٹھور کا انتقال، 83 سال کی عمر میں لی آخری سانس
اداکار اروند راٹھور کا انتقال، 83 سال کی عمر میں لی آخری سانس

ممبئی: بالی ووڈ کی کئی فلموں میں نظر آچکے گجراتی فلموں اور تھیئیٹر کے سینئر اداکار اروند راٹھور (Arvind Rathod) کا انتقال ہوگیا ہے۔ اداکار طویل وقت سے بیمار چل رہے تھے، جس کے بعد 83 سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔ اداکار کے انتقال کی خبر کے بعد پوری انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اروند راٹھور (Arvind Rathod Passes Away) نے احمد آباد کے پالڑی علاقے میں اپنی رہائش گاہ میں آخری سانس لی۔ وہ یہاں اپنے بھتیجے کی بہو اور ان کے بیٹے کے ساتھ مقیم تھے۔


دراصل، اروند راٹھور کی شادی نہیں ہوئی تھی، ایسے میں وہ اپنے اپنے بھتیجے کے ساتھ ہی رہ رہے تھے۔ اروند راٹھور نے گجراتی سنیما کے علاوہ کئی بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا تھا۔ انہوں نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی سپر ہٹ فلم ’خدا گواہ‘ اور ’اگنی پتھ‘ میں اہم کردار ادا کئے تھے۔ حالانکہ، انہوں نے بعد میں بالی ووڈ کا ساتھ چھوڑ دیا اور پھر ممبئی کو بھی الوداع کہہ دیا۔


اروند راٹھور نے ’دی لیڈی کلر‘ نام کی فلم میں بھی کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ کئی گجراتی فلموں کا بھی حصہ رہے، جن میں بھادر تارہ بہتا پانی، گنگا ستی، سون کنساری اور ماں کھادیل تارو کھامکرو جیسی فلمیں شامل ہیں۔ وہیں تھیئیٹر سے بھی ان کا کافی گہرا تعلق رہا۔ ایک وقت پر وہ گجراتی تھیئیٹر میں کافی ایکٹیو تھے۔ فلمی دنیا کے ذرائع نے جمعہ کو ان کے انتقال کی جانکاری دی۔


 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 03, 2021 09:27 AM IST