ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

گرداس پور میں سنی دیول کی شاندار جیت، عوام کو کہاشکریہ

  • Share this:
گرداس پور میں سنی دیول کی شاندار جیت، عوام کو کہاشکریہ
سنی دیول

لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج آتے ہی بی جے پی کے سبھی کارکنان میں خوشی کی لہر ہے۔ وہیں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر گرداس پور لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑرہے اداکار سے لیڈر بنے سنی دیول نے اپنی جیت بھی درج کرادی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے وہاں کی عوام کا شکریہ بھی اداکیا۔

سنی دیول نے اپنے لوک سبھا حلقے کے لوگوں کا بھی شکریہ اداکیا ہے، انہوں نے لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ رجحان ان کے حق میں آئیں گے۔ آخرکار جب ایسا ہے توانہیں اس بات کی بیحد خوشی ہورہی ہے۔

سنی دیول کا مقابلہ یہاں کانگریس کے لیڈر سنیل جاکھڑ سے تھا۔ سنیل جاکھڑ کے گرداس پور میں ونر رپنے سے پہلے یہ سیٹ ونود کھنہ کے پاس تھی۔ وہ بی جے پی سے رکن پارلیمنٹ تھے لیکن ان کے انتقال کے بعد سنیل جاکھڑ اس سیٹ سے جیتے تھے۔

First published: May 23, 2019 06:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading